"یوناہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''یوناہ''' یا '''یونس'''{{efn|{{Hebrew Name|יוֹנָה|یوناہ|Yônā|فاختہ}} ؛ {{lang-ar|يونس}} یا يونان ؛ [[لاطینی زبان|لاطینی]]: ''Ionas''}} [[عبرانی بائبل]] ([[تنک]]/[[پرانا عہد نامہ|پرانے عہد نامے]]) میں مذکور تقریباً آٹھویں صدی قبل مسیح دور کی شمالی [[مملکت اسرائیل (سامریہ)|سلطنت اسرائیل]] کے [[نبی]] کا نام ہے۔ [[کتاب یوناہ|یوناہ کی کتاب]] ان کے نام سے منسوب ہے اور وہ اس کی مرکزی شخصیت ہیں۔ اس کتاب میں خدا نے یوناہ کو حکم دیا کہ وہ [[نینوا]] جائیں اور وہاں کے باسیوں کو ان کے [[گناہ]]وں سے توبہ کرنے کا کہے اور عذاب الٰہی نازل ہونے کی تنبیہ کرے۔ اس کے بجائے، یوناہ کشتی میں سوار ہو کر [[ترسیس]] روانہ ہو گئے۔ راستے میں وہ سمندری طوفان میں پھنس گئے، انہوں نے کشتی کے ملاحوں کو حکم دیا کہ وہ انہیں سمندر میں پھینک دیں، تب ایک بڑی مچھلی نے یوناہ کو نگل لیا۔ یوناہ کے نینوا جانے کے لیے تیار ہو جانے کے بعد، مچھلی نے یوناہ کو خشکی پر اُگل دیا۔ یوناہ تین دن اور تین راتیں مچھلی کے پیٹ میں رہے۔ یوناہ نینوا کے پورے شہر کو توبہ کروانے میں کامیاب رہے، لیکن شہر کی ممکنہ تباہی کا انہوں نے اس کے باہر ہی انتظار کیا۔ خدا نے یوناہ کو سورج سے محفوظ رکھنے کے لیے کدو کی بیل اگا دی، لیکن بعد میں ایک کیڑا بھیجا جس نے بیل کو کاٹا اور وہ جلد ہی مرجھا گئی۔ جب یوناہ نے سورج کی گرمی کی شکایت کی تو خدا نے ان کی سرزنش کی۔
 
یہودیت میں یوناہ کی کہانی سے [[یہودیت میں توبہ|تشوبہ]] (תשובה، «خدا کی طرف رجوع کرنا اور اس سے معافی مانگنے یعنی توبہ») کا درس لیا جاتا ہے۔ [[عہد نامہ جدید|نئے عہد نامے]] میں [[یسوع]] نے خود کو ”یوناہ سے زیادہ“ مقدم کہا اور [[فریسی]]وں سے ”یوناہ والی نشانی“ کا وعدہ کیا، جو [[قیامت مسیح|ان کی قیامت]] تھی۔
 
== حواشی ==