"فینحاس" کے نسخوں کے درمیان فرق

227 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
[[تنک]] کے مطابق '''فینحاس''' {{دیگر نام|عبرانی=פִּנְחָס‬}} [[ہارون]] کے پوتے اور [[الیعزر]] کے فرزند تھے۔ وہ [[بنی اسرائیل]] کے سفر [[خروج]] کے ایام میں ایک مذہبی کاہن تھے۔ اوہ ایک اعلیٰ درجہ کے کاہن تھے۔ ([[کتاب خروج|خروج]] 6: 25)۔ ان کو غیر اخلاقیات سے سخت ناپسندیدگی تھی۔ فینحاس جب اپنے دور شباب میں تھے اس وقت ان کا قیام [[شطیم]] میں تھا جہاں بغل فغفور یا فغفور دیوتا کے خلاف مرد آہن بن کر کھڑے ہوئے۔ ان کے زمانے میں [[موآب]] اور اہل [[مدین]] نے اسرائیلیوں کو [[بدعت فغور]] اور غیر اسرائیلیوں میں شادی کی آزمائش میں ڈال دیا۔ ان کی طرف سے یہ ایک کامیاب کوشش تھی جس کی فینحاس نے پرزور مخالفت کی۔ انہوں نے ایک اسرائیلی مرد اور مدین کی عورت کو [[سزائے موت]] دے دی کیونکہ وہ دونوں مرد کے خیمہ میں پائے گیے تھے۔ ایک اسرائیلی مرد اور مدینی عورت کے درمیان میں جنسی رشتہ خدا کو پسند نہیں آیا اور ان کے کے چونکہ اس گناہ کی وجہ سے طاعون کی وبا عام ہو گئی لہذا فینحاس نے خدا کے اس عذاب کو ٹالنے کے لیے برچھہ سے مرد ور عورت کو قتل کر دیا۔
 
فینحاس کے بنی اسرائیل میں [[بت پرستی]] روکنے کی خوب کوشش کی۔ یہ بت پرستی مدینی عورت کی دین تھی۔ انہوں نے خدا کی پناہگاہوں کی بے حرمتی کرنے سے بھی اپنی قوم کو روکا۔ اعض اسرائیل میں داخلہ اور اپنے والد کی وفات کے بعد ان کو اسرائیل کا تیسرا بڑا مذہبی پیشوا یا [[کاہن]] مقرر کیا گیا۔( [[کتاب خروج|خروج]] 20: 28) [[مشرقی راسخ الاعتقاد کلیسیا]] 2 ستمبر کو ان کی یادگار مناتا ہے۔