"معیاری انحراف (آسان)" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
{{اس}} [[معیاری انحراف]]
معیاری انحراف کو انگریزی میں standard deviation کہا جاتا ہے اور [[علم]] [[ریاضی]] میں اس سے مراد کسی بھی قسم کا حساب کتاب لگانے کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پیدا ہونے والا مخصوص فرق یا ہٹاؤ ہوتا ہے اسی مخصوص پن کی وجہ سے اس کو معیاری انحراف کہا جاتا ہے، انحراف اصل میں منحرف ہونے کو کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے تمام دوستوں میں یہ حساب کتاب لگائیں کہ کون کتنے پیسے رکھتا ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کے مختلف دوست مختلف پیسے (روپے) رکھتے ہیں یعنی سب کے پاس ایک جتنے پیسے نہیں نکلیں گے بلکہ کسی کے پاس زیادہ کسی کے پاس کم اور کسی کے پاس اور بھی کم پیسے نکلیں گے۔ اس بات کو اگر ہم ایک تصویر سے ظاہر کریں تو وہ سامنے دی گئی شکل 1 کے جیسی نظر آئے گی؛ چونکہ یہ تصویر ، لکیر یا خط سے بنی ہوتی ہے اس وجہ سے اس کو مخطط (graph / گراف) کہتے ہیں۔