"عدو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
'''عدو''' ([[عبرانی زبان|عبرانی]]: עדו) یا '''عیدو''' [[بائبل]] میں مذکور ایک [[پیغمبر]] ہیں۔ [[کتاب تواریخ]] کے مطابق وہ [[سلیمان (بادشاہ)|سلیمان]] اور ان کے جانشینوں [[رحبعام]] اور [[ابیاہ (شاہ یہوداہ)|ابیاہ]] [[مملکت یہوداہ]] کے عہد حکومت میں رہتے تھے۔
عدو کے بارے میں بہت کم معلومات مل سکی ہیں تاہم ان کا تذکرہ صرف [[کتاب تواریخ]] کے اس حصے میں ملتا ہے جہاں سلیمان کے عہد حکومت کا تذکرہ ہے۔ کتاب تواریخ میں مذکور ہے کہ سلیمان کے عہد حکومت کے واقعات اور عدو کے [[مملکت اسرائیل (سامریہ)|مملکت اسرائیل]] کے بادشاہ [[یربعام|یربعام اول]] کے خلاف پیشن گوئیوں کے تذکرے زیر تحریر لائے گئے تھے۔<ref>دیکھیے 2 تواریخ 9: 29</ref> عدو نے جو تواریخ لکھی ہیں وہ اب معدوم ہیں۔ رحبعام بن سليمان کی تاریخ لکھنے کا سہرا بھی عدو کے سر ہی جاتا ہے۔<ref>2 تواریخ 12: 15</ref> اور اسی طرح انہوں نے رحبعام کے بیٹے بادشاہ [[ابیاہ (شاہ یہوداہ)|ابیاہ]] کا بھی تذکرہ لکھا ہے۔<ref>2 تواریخ 13: 12</ref>
تلمود کی کئی روایات میں عدو کا تذکرہ اول سلاطین 13 کے گمنام پیغمبر کے طور پر ملتا ہے،<ref>[https://www.sefaria.org/Sanhedrin.104a?lang=bi ''Talmud Bavli'', tractate ''Sanhedrin'', page 104a.]</ref> پہلی صدی قبل مسیح میں مؤرخ [[یوسیفس]]، چوتھی اور پانچویں صدی مسیح میں مسیحی مفسر [[جیروم]] اور عہد وسطی کے یہودی مفسر [[راشی (یہودی مفسر)|راشی]] نے عدو کا تذکرہ کیا ہے اور تلمود میں مذکور ایک گمنام پیغمبر کو عدو کے طور پر پہچاننے کی کوشش کی ہے۔ اول سلاطین کے ہیرو کو "خدا کا بندہ" کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔<ref>دیکھیے 1 سلاطین 13: 1، وغیرہ</ref> جنہوں نے يربعام کے خلاف پیشن گوئی کی، عدو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کئی پیشن گوئیاں کی ہیں۔ [[کتاب سلاطین]] میں مذکور ہے کہ 300 سال بعد جب [[یوسیاہ]] کا دور تھا، بادشاہ نے یربعام کے قربان گاہ کو رسم کے مطابق خالی کرنے کے لیے انسانی ہڈیوں کو جلانا شروع کیا، اپنی اس مہم کے دوران یوسیاہ کو ‘‘خدا کا بندہ‘‘ کی قبر ملی، اس نے اس کے بارے میں معلوم کروایا تو اس کو بتایا گیا کہ یہ اس آدمی کی قبر ہے جس نے یربعام کی قربان گاہ کی پیشن گوئی کی تھی۔ یوسیاہ نے ان کی نبوت کا احترام کرتے ہوئے حکم دیا کہ ان کی قبر کو نقصان نہ پہونچایا جائے۔ <ref>2 سلاطین 23: 16-18</ref>
لاحانکہ جیروم کا دعوی ہے کہ عدو کا تذکرہ اول سلاطین 13 کے ایک گمنام شخص کے طور پر ہوا ہے مگر وہ کہتے ہیں عدو کتاب سلاطین دوم 1 میں عزریاہ کے باپ عودد کے ساتھ ایک پیغمبر کی حیثیت سے مذکور ہیں۔<ref>Jewish Encyclopedia, [http://www.jewishencyclopedia.com/view.jsp?artid=74&letter=I&search=Jeroboam Jeroboam]</ref>
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/عدو»