"واسکو ڈے گاما" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
خودکار: ویکائی > جنوبی افریقہ، احمد بن ماجد
م (خودکار: ویکائی > جنوبی افریقہ، احمد بن ماجد)
[[فائل:Vascodagama.JPG|تصغیر|بائیں|واسکو ڈے گاما۔بحری قزاق]]
[[فائل:Vasco-da-gama-2.jpg|تصغیر|بائیں|واسکو ڈے گاما۔ ایک سفاک اور مکار ڈاکو]]
'''واسکو ڈے گاما''' ایک [[پرتگال|پرتگالی]] بحری قزاق تھا جس نے [[یورپ]] سے [[جنوبی افریقہ]] کے گرد گھوم کر [[ہندوستان]] تک بحری راستہ دریافت کیا اور مہم جوئی اور تجارت کی ایک نئی دنیا کھولی۔ وہ 1469ء میں [[پرتگال]] میں پیدا ہوا اور 1524ء میں کوچی ہندوستان میں وفات پاگیا۔ اس زمانے میں یورپی حکمران اپنے ملک سے باہر ڈکیتی جائز سمجھتے تھے۔<!--
The privatization of the capacity to inflict violence represents a recent expression of an old phenomenon. Some European sovereigns such as England's Queen Elizabeth I secretly delegated the delivery of overseas violence to privateers. --><ref>[Earth into Property: Colonization, Decolonization, and Capitalism by Anthony J. Hall]</ref><br/>
واسکوڈے گاما کی ہندوستان تک بحری راستے کی اس دریافت کے بعد تقریباً سو سالوں تک پرتگالیوں کو مشرق کے ساتھ مصالحوں کی تجارت پر برتری حاصل رہی۔ اس کے بعد یورپ کی دیگر اقوام نے بھی اس تجارت میں پرتگالیوں کی اجارہ داری کو للکارنا شروع کر دیا۔
[[فائل:Gama route 1.svg|300px|تصغیر|واسکو ڈے گاما کے ہندوستان تک پہلے سفر کا رستہ(1497–1499)]]
واسکوڈے گاما 20 مئی 1498 کو [[کالی کٹ]] ہندوستان پہنچا تھا۔ اس سے چار سال قبل [[کولمبس]] امریکا دریافت کر چکا تھا جبکہ [[بابر]] نے 1526 ء میں دہلی کا تخت سنبھالا۔<br/>
[[ممباسہ]] (موجودہ [[کینیا]]) کے نزدیک اس نے کئی عرب تجارتی جہازوں کو لوٹا۔ عرب ملاح اور جہازراں [[احمد بن ماجد]] کے تعاون سے اسے ہندوستان جانے کا راستہ ملا۔ اس کے بعد وہ شمال میں [[مالندی]] (مغربی [[افریقا]]) پہنچا جہاں اسے پہلی بار ہندوستانی تاجر نظر آئے۔ وہاں سے اس نے کسی ہندوستانی ملاح کو (غالباً اغوا کرکے) آمادہ کیا کہ اسے ہندوستان تک لے جائے۔<br/>
کالی کٹ کے حکمران [[ساموتھری]] نے واسکوڈے گاما کی آو بھگت کی۔ لیکن درباری یہ دیکھ کر بڑا حیران ہوئے کہ اس نے راجا کو تحفے میں کوئی خاص چیز نہیں دی اور نہ سونا چاندی دیا۔ راجا سے اس کے مذاکرات ناکام رہے۔ واسکو ڈی گاما نے اجازت مانگی کہ جو سامان جو وہ بیچ نہیں سکا ہے اس کی رکھوالی کے لیے وہ یہاں اپنا کوئی آدمی چھوڑ جائے لیکن راجا نہ مانا۔ بلکہ راجا نے مطالبہ کیا کہ دوسرے تاجروں کی طرح وہ بھی کسٹم ڈیوٹی ادا کرے جو عام طور پر سونے کی شکل میں ہوتی تھی۔ جاتے وقت واسکوڈے گاما اپنے ساتھ چند ہندوستانی سپاہی اور 16 ماہی گیروں کو اغوا کر کے زبردستی لے گیا۔ جو سامان وہ ہندوستان سے لے کر یورپ گیا اس پر منافع اس سفر کے اخراجات سے 60 گنا زیادہ تھا۔
 
[[زمرہ:جنوبی افریقا کی بحری تاریخ]]
[[زمرہ:پرتگال کی بحری تاریخ]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]