'''پوکیمون''' (انگریزی: Pokmon،Pokémon، جاپانی: ポケモン) جاپانی کمپنی ننٹینڈو کی فرنچائز ہے جس کے خالق ساتوشی تاجیری ہیں۔ پوکیمون نام دراصل رومن لفظ پاکٹ مونسٹر (جیبی مخلوق) کے جاپانی برانڈ (ポケットモンスター Poketto Monsutā) کا مخفف ہے۔ اس کا آغاز 1996 میں گیم بوائے ایڈوانس کی ویڈیو گیم کے طور پر ہوا۔ تب سے پوکیمون [[ماریو]] کے بعد دنیا کی دوسری بڑی اور کامیاب میڈیا فرنچائز ہے۔ گیم کے علاوہ پوکیمون اینیمی، پوکیمون فرنچائز میں اب تک پوکیمون کے 781 تصوراتی اور انفرادی کردار تخلیق کیے جاچکے ہیں۔ پوکیمون کے کرداروں کو اینمی(اینیمیٹڈ کارٹون)، مانگا(جاپانی کامکس)، کھیلنے کے کارڈ، کھلونے، کتابوں اور دیگر میڈیا میں استعمال کیا گیا ہے۔