"امیر محمد خان جوگیزئی" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(اضافہ مواد)
'''امیر محمد خان جوگیزئی''' [[بلوچستان]] کے نامزد گورنر ہیں۔ انہیں پاکستان کے وزیر اعظم، [[عمران خان]] نے بلوچستان کے نئے گورنر کی حیثیت سے نامزد کیا تھا۔ وہ 27 اگست 2018ء کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وہ سابق گورنر [[گل محمد خان جوگیزئی|سردار گل محمد خان جوگیزئی]] کے چھوٹے بھائی ہیں۔
 
وہ پیشے کے لحاظ سے ماہر امراض بچگان ہیں۔
 
== ابتدائی زندگی ==
وہ 1957ء میں پیدا ہوئے۔ امیر محمد خان جوگیزئی کا تعلق بلوچستان کے [[ضلع لورالائی]] سے ہے۔ ان کا تعلق [[جوگیزئی]] قبیلے سے ہے، جو مشہور پشتون قبیلے [[کاکڑ]] کا ذیلی قبیلہ ہے۔<ref>https://www.bbc.com/urdu/pakistan-45311413</ref> وہ بلوچستان میں محکمہ صحت میں مختلف سرکاری مناصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ سبکدوشی کے بعد امیر محمد خان جوگیزئی نے کوئٹہ کے چلڈرن ہسپتال میں ماہر امراض بچگان کی حیثیت سے خدمات سر انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ کڈنی سینٹر کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔
 
== حوالہ جات ==
[[زمرہ:بلوچستان کے گورنر]]
[[زمرہ:پاکستانی ماہر امراض بچگان]]
 
[[en:Ameer Muhammad Khan Jogezai]]