"مزار شریف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > عبد الرشید
م خودکار: خودکار درستی املا ← یا
سطر 93:
مزار شریف جو سوویت قبضہ کے دوران سویت نواز حکومت کا مضبوط گڑھ تھا شمالی افغانستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ اس کی آبادی پانچ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ یہ پر رونق شہر یونیورسٹی، کھیلوں کے کلبوں، فلم اسٹوڈیو اور [[ایران]] اور [[ازبکستان]] سے تجارت کے مرکز کی حیثیت سے مشہور رہا ہےـ
 
یہ شہر مزارِ شریف اس بنا پر کہلایا جاتا ہے کیونکہ یہاں ایک نہایت وسیع مزار ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ یہاں [[علی ابن ابی طالب|حضرت علی]] ، یا [[علی بن ابی طالب البلخی]] دفن ہیں۔ اس مزار کی پہلی عمارت بارہویں صدی میں ترک سلطان سنجر نے تعمیر کرائی تھی جو [[چنگیز خان]] نے تباہ کر دی تھیـ مزار کی موجودہ عمارت پندرہویں صدی میں تعمیر ہوئی۔
 
مزارِ شریف اور اس کا جڑواں شہر [[بلخ]]، جو چند کلومیٹر مغرب میں ہے، افغانستان کی تاریخ میں نمایاں رہے ہیںـ عام خیال ہے کہ زرتشتی مذہب کے پیشوا اور ممتاز فلسفی زرتشت یہیں ساتویں صدی قبلِ مسیح میں پیدا ہوئے تھے۔ بلخ تیرھویں صدی کے صوفی شاعر مولانا [[مولانا جلال الدین محمد بلخی رومی|جلال الدین رومی]] کا آبائی شہر بھی ہے۔