"دہریت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 12:
قرآن میں دھر کا لفظ (جیسا کہ اوپر بیان ہوا) سورۃ الدھر (سورۃ الانسان) میں آیا اور پھر سورۃ الجاثیہ میں یہ مفہوم اپنے سیاق و سباق کے حوالے سے گمراہ اور غیر خدائی لوگوں کے لیے استعمال ہوا اور یہی تصور ہے کہ جس نے لفظ دھر کو اس کے خاصے جداگانہ اور فلسفیانہ مفہوم میں دھریت کے معنی دیے۔ مسلم فلسفی [[البداوی]] نے دھر کے مفہوم میں وہ [[زمان و مکاں]] (space of time) بیان کیے کہ جس میں یہ عالم پایا جاتا ہے۔ [[امام غزالی]] ([[1058ء]] تا [[1111ء]]) نے اپنی تصنیف [[تھافت الفلاسفۃ]] (''The Incoherence of the Philosophers'') میں بھی اسی دھریت کے مفہوم کا تذکرہ لکھا ہے۔ [[مسلم سائنسدانوں کی فہرست|مسلم سائنسدان]] اور فلسفی، [[الجاحظ]] نے اپنی کتاب [[کتاب الحیوان]] میں لفظ دھریت کو خاصی عمومیت دیتے ہوئے اسے ایسے شخص کے لیے اختیار کیا ہے کہ جو رب کا منکر ہو، تمام تخلیق، جزاء اور سزا کا انکاری ہو اور اپنی خواہشات کا پیروکار ہو<ref>Description of dahriyya at [http://www.muslimphilosophy.com/ei2/dahriyya.htm Muslim philosophy]</ref> یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اپنی پہلے مفہوم میں یہ اصطلاح بنیادی طور پر ایک ایسے شخص کے لیے یا عقیدے کے لیے آتی ہے کہ جو وقت کی لافانی حیثیت کو مانتا ہو اور اس کی کسی خالق کے ذریعہ تخلیق کا انکاری ہو، پھر یہ مفہوم پھیل کر تمام اقسام کے خدا کے انکاری عقائد تک استعمال ہونے لگا اور بعض اوقات اسی مفہوم کو چند ایسے معنوں میں استعمال کیا جاتا ہے کہ جس میں مذہب سے ہٹاؤ پایا جاتا ہو۔ یعنی یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ایک تو یہ کہ دھریہ ایسے شخص کو کہتے ہیں کہ جو(ماضی اور مستقبل دونوں جانب) دنیا کی لافانیت کا قائل ہو اور (وسیع مفہوم میں) [[موت|موت (death)]] کے بعد کسی اور صورت یا کسی اور [[دُنیا|دنیا]] میں دوسری [[حیات|زندگی (life)]] کا انکاری ہو اور دوسرے یہ کہ لفظ دھریت ایسے معنوں میں بھی مستعمل دیکھا گیا ہے کہ جو بنیادی طور پر الگ مفہوم رکھتے ہیں یعنی کہ اپنے عقیدے سے انکار تو نہیں مگر ہٹاؤ یا انحراف (deviation) کرنے کے معنوں میں بھی دیکھا جاتا ہے؛ مسلم علما اس انحراف کرنے کی کیفیت کے لیے ایک اور اصطلاح استعمال کرتے ہیں جس کو [[الحاد|الحاد (apostasy)]] کہا جاتا ہے، الحاد کرنے والے کو [[دہریہ|ملحد]] کہا جاتا ہے جبکہ خود الحاد کا لفظ انحراف کے معنوں میں استعمال کرنے کیوجہ یہ ہے کہ یہ لفظ عربی زبان کے [[لحد|لحد (deviate/grave)]] سے نکلا ہے؛ لحد، قبر کی اس دراڑ کو کہا جاتا ہے کہ جو درمیان سے الگ ہو جاتی ہے یعنی ہٹاؤ یا انحراف کر جاتی ہے۔ اسلامی اصطلاح میں [[ملحد فی الدین]] ایسے ہی شخص کے لیے آتا ہے کہ جو سچی (یعنی اسلام کی اصل تعلیمات) سے انحراف کرتا ہو اور ایسی باتیں اور خیالات کو متعارف کرتا ہو کہ جو اصل مذہب کی تعلیمات سے ثابت نا ہوں (ایسی صورت میں بعض اوقات [[بدعت]] یعنی دین میں اختراع یا inovation) کی اصطلاح بھی دیکھنے میں آتی ہے جبکہ اس کے برخلاف دہریہ اس کو کہا جاتا ہے کہ جو خدا پر یقین ہی نا رکھتا ہو اور دنیا کی لافانیت کا قائل ہو باالفاظ دیگر لامذہب ہو۔
 
 
== مزید دیکھیے ==
[[دہریہ]]
{{زمرہ کومنز|Atheism}}
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}