"ولادت یسوع مسیح" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← ہو گئی
سطر 5:
 
== تاریخ پیدائش ==
عام خیال یہ ہے کہ یسوع مسیح سنہ 1ء میں پیدا ہوئے۔ انگریزی حروف A.D. ہے جو Anno Domini کا مخفف ہیں مراد ہے ”ہمارے خداوند کا سال“۔ لیکن جب لوگوں کو یہ بتایا جاتا ہے کہ یسوع اس سے چار یا پانچ سال پہلے پیدا ہوئے تو انہیں تعجب ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ [[عیسوی تقویم]] چھٹی صدی میں مرتب کی گئی۔ راہب ڈایونیسیس اکسی گوس (Monk Dionysius Exiguus) نے 526ء میں حساب لگا کر سنہ عیسوی کا اعلان کیا۔ لیکن بدقسمتی سے اس کے حساب میں چار سال کی غلطی رہ گئی۔ اس نے مسیح کی پیدائش [[رومی تقویم]] کے سال 754 میں رکھی۔ لیکن [[ہیرودیس اعظم]] جس نے بیت لحم کے [[معصومین کا قتل عام|معصوم بچوں کا قتل عام]] کیا تھا روی سال 750 میں میں فوت ہوا تھا۔ اس سے ظاہر ہے کہ یسوع مسیح کی پیدائش 750ء سے کم از کم چند ماہ پہلے ہوئی ہوگئی۔ہو گئی۔ غالباً وہ رومی سنہ 749 کے شروع میں پیدا ہوئے تھے یعنی 5 ق م کے آخر میں۔
جب اس غلطی کا پتہ چلا تو یہ ناممکن تھا کہ بے شمار چھپی ہوئی کتابوں میں اس کو درست کیا جائے سو سنہ عیسوی کو یوں ہی رہنے دیا گیا۔