"ٹراٹسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

1 بائٹ کا اضافہ ،  1 سال پہلے
م
خودکار: خودکار درستی املا ← کے لیے
م (خودکار: خودکار درستی املا ← کے لیے)
1899ء کے موسم گرما میں اس نے اپنی انقلابی ساتھی الیکینڈرا سوکولولوفیا (1872-1938) سے شادی کی،  1900 ءمیں،اسے سائبریا میں جلاوطنی میں چار سال کی سزا سنائی لیکن 1902ء میں میں.وہ سائبیریا سے فرار ھوکر لندن پہنچا اور لینن سے ملاقات کی<ref>Isaac Deutscher, ''The Prophet Armed: Trotsky, 1879–1921'', pg. 55.<span rel="ve:Comment" data-ve-comment=" ISSN/ISBN needed "> </span></ref>۔1904ء میں ٹراٹسکی کی ملاقات ایک روسی پناہ گزین اور جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما پاروس سے ہوئی جس نے ٹراٹسکی کو دوسری انٹرنیشنل میں شامل جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے متعارف کروایا<ref name=":1" />۔آگے چل کر ان دونوں رہنماؤں نے مل کر مستقل انقلاب کا نظریہ پیش کیا<ref>{{Cite web|title=1905 and the Origin of the Theory of Permanent Revolution {{!}} League for the Fifth International|url=http://fifthinternational.org/content/1905-and-origin-theory-permanent-revolution|website=fifthinternational.org|access-date=2018-09-04|language=en}}</ref>۔1905ء کے انقلاب کے دوران ٹراٹسکی جلا وطنی سے واپس روس آیا اور مختلف لیف لیٹ اور رسائل کی اشاعت میں کلیدی کردار ادا کرنے لگا۔ اپنی نظریاتی پختگی، انتہائی سرگرم کردار اور محنت کشوں سے جڑت کے باعث وہ انقلاب کے دوران پیٹروگراڈ میں بننے والی پہلی سوویت میں 26 نومبر 1905ء کو اس کا چئیرمین منتخب ہوا۔ 2 دسمبر کو اس سوویت نے زار کے خلاف ایک بیان جاری کیا جس کے بعد اس کے تمام قائدین کو گرفتار کر کے جلا وطن کر دیا گیا۔ اس کے بعد ٹراٹسکی دوسری انٹرنیشنل میں کردار ادا کرنے کے علاوہ لینن کے ساتھ نظریاتی بحثوں میں مصروف رہا اور ساتھ ہی انقلابی پرچوں کی اشاعت بھی جاری رکھی<ref>{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی:مر کر بھی زمانے کو جاں دے گیا!|url=https://www.marxist.pk/on-73rd-death-anniversary-of-leon-trotsky/|work=Lal Salaam {{!}} لال سلام|access-date=2018-09-04|language=en-US}}</ref>۔
 
1905ء کے انقلاب میں ٹراٹسکی  کے کردار کا حوالہ لوناچرسکی نے اپنی کتاب’’نیم سرخ سایہ‘‘  مندرجہ ذیل الفاظ میں دیا ہے<ref>میری زندگی ، لیون ٹراٹسکی باب 14 "انقلاب کا سال"</ref>؛<blockquote>سینٹ پیٹرز برگ کی پرولتاریہ میں س کی (ٹراٹسکی)کی ہر دل عزیزی اس کی گرفتاری کے وقت بہت بڑھ چکی تھی۔ عدالت میں مقدمے کے دوران میں اس کے طرز سلوک نے اس ہردل عزیزی میں اضافہ کر دیا تھا۔مجھے یہ کہنے میں کوئی باق نہیں ہے کہ-6 1905 ء کے راہماؤں میں ٹراٹسکی اپنی نوعمری کے باوجود بلاشبہ سب سے زیادہ پختہ راہنما تھا۔ اس کا مہاجرانہ حلیہ بھی اس کیلئےکے لیے کسی خامی کا باعث نہیں تھا جیسا کہ لینن کے سلسلے میں تھا۔ وہ دوسروں کی نسبت بہتر طورپر جانتا تھا کہ ریاستی جدوجہد کیا ہوتی ہے ۔وہ زیادہ مقبولیت کے ساتھ انقلاب کی بھٹی سے باہر نکلا۔ لینن اور مارٹوف کو بھی ایسی مقبولیت عام حاصل نہ ہو سکی۔پلیخانوف اپنے نیم آزادانہ رجحانات کے سبب اپنی بہت سی ساکھ کھو بیٹھا۔ لیکن ٹراٹسکی صف اول میں داخل ہو گیا۔‘</blockquote>
 
== حوالہ جات ==
102,783

ترامیم