"ٹراٹسکی" کے نسخوں کے درمیان فرق

48 بائٹ کا اضافہ ،  1 سال پہلے
م
خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:یوکرائنی فلسفی
م (خودکار: ویکائی > بین الاقوامی، جرمن زبان)
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:یوکرائنی فلسفی)
'''لیون ٹراٹسکی''' ([[روسی زبان]]: Лев Троцкий)، پیدائشی نام لیو ڈیوی ڈووچ برانسٹائن اور فرضی نام لیون ٹراٹسکی (پیدائش: [[26اکتوبر]] ،[[1879ء]]- وفات:[[21 اگست|21اگست]]،[[1940ء]] )یوکرین کے شہر کیرووگراڈ میں پیدا ہوا۔ٹراٹسکی قلمی نام اس نے زار روس کے عقوبت خانے میں قید کے دوران اختیار کیا۔<ref>{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی: موت جسے مٹا نہ سکی!|url=http://www.struggle.pk/death-anniversary-of-lein-trotsky/|work=The Struggle {{!}} طبقاتی جدوجہد|access-date=2018-09-04|language=en}}</ref> انقلا ب روس کی اہم شخصیت،  انقلابی مفکر، مدیراور سویت یونین کی اشتراکی حکومت کا پہلا وزیرجنگ اور وزیر خارجہ تھا۔<ref>{{Cite web|title=BBC - History - Historic Figures: Leon Trotsky (1879 - 1940)|url=http://www.bbc.co.uk/history/historic_figures/trotsky_leon.shtml|access-date=2018-09-04|language=en-GB}}</ref>
 
=== ابتدائی زندگی ===
نوجوانی کے دنوں میں ہی وہ خفیہ مارکسسیت پر مبنی سٹڈی سرکل میں شمولیت اختیار کر کے ایک انقلابی بن گیا<ref name=":0">{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی: موت جسے مٹا نہ سکی!|url=http://www.struggle.pk/death-anniversary-of-lein-trotsky/|work=The Struggle {{!}} طبقاتی جدوجہد|access-date=2018-09-04|language=en}}</ref>،  وہ انقلابی سیاسی حلقوں میں بہت جلد مفکر اور ادیب کے طور پر مشہورہوگیا۔اسے خوب صورت تحریرکی وجہ سے لوگ پیرو(قلم) کہتے تھے اور انقلابی حلقے اس کی پر جوش رومانویت پسندی کی بنا ءپرنوجوان عقاب کہتے تھے۔ <ref name=":1">{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی کے نظریات۔۔۔ جاوید اختر|url=http://www.sangatacademy.net/cms/?p=1103|work=Sangat Academy|access-date=2018-09-04|language=en-US}}</ref> 1896 ء میں پیٹرز برگ میں جولاہوں کی مشہور ہڑتال ہو گئی۔ اس نے دانشوروں میں ایک نئی زندگی ڈال دی۔ عوام میں بیداری کی لہر محسوس کرکے طلباء میں جرات آگئی۔ فروری 1897 ء میں ایک خاتون نے جس کا نام وٹردنا تھا‘سینٹ پیٹرز برگ کے قلعہ میں خودکو آگ لگا کر مرگئی تھی۔ حادثاتی طور پر ٹراٹسکی نے اپنے انقلابی کام کا آغاز وٹروفا کی موت پر ہونے والے مظاہروں سے کیا۔اس نے اپنی پہلی تنظیم کا نام جنوبی روسی ورکزز یونین رکھا ہوا تھا۔ اس کا ارادہ دوسرے شہروں کے مزدوروں کو شامل کرنا بھی تھا جس کے لئے اس نے سوشل ڈیموکریٹس کے ساتھ خطوط کا سلسلہ استوار کیا<ref>میری زندگی، کتاب از لیون ٹراٹسکی، باب نمبر سات
 
https://www.marxists.org/archive/trotsky/1930/mylife/ch07.htm</ref>. لیکن اسے سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے 1898ءمیں زار حکومت نے قید کردیا۔تیس ماہ کی قید کاٹنے کے بعد اس نے دو ماہ سائبیر یا میں بھی گزارے ۔<ref name=":1" /> ٹراٹسکی، لینن کے ساتھ انقلابی کام میں مصروف رہا لیکن 1903ء میں روسی اشتراکی جمہوری مزدور جماعت (RSDLP, روسی زبان میں РСДРП) کے اندر تنظیمی اور نظریاتی بنیادوں پر ہونے والی تقسیم کے باعث دونوں الگ ہوگئے۔ دونوں کے مابین بنیادی اختلاف روسی انقلاب کے کردار پر تھا۔ ٹراٹسکی’’انقلاب مسلسل‘‘ کے نظرئے کا خالق اور وکیل تھا۔<ref name=":0" />
 
1899ء کے موسم گرما میں اس نے اپنی انقلابی ساتھی الیکینڈرا سوکولولوفیا (1872-1938) سے شادی کی،  1900 ءمیں،اسے سائبریا میں جلاوطنی میں چار سال کی سزا سنائی لیکن 1902ء میں میں.وہ سائبیریا سے فرار ھوکر لندن پہنچا اور لینن سے ملاقات کی<ref>Isaac Deutscher, ''The Prophet Armed: Trotsky, 1879–1921'', pg. 55.<span rel="ve:Comment" data-ve-comment=" ISSN/ISBN needed "> </span></ref>۔1904ء میں ٹراٹسکی کی ملاقات ایک روسی پناہ گزین اور جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما پاروس سے ہوئی جس نے ٹراٹسکی کو دوسری انٹرنیشنل میں شامل جرمن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی سے متعارف کروایا<ref name=":1" />۔آگے چل کر ان دونوں رہنماؤں نے مل کر مستقل انقلاب کا نظریہ پیش کیا<ref>{{Cite web|title=1905 and the Origin of the Theory of Permanent Revolution {{!}} League for the Fifth International|url=http://fifthinternational.org/content/1905-and-origin-theory-permanent-revolution|website=fifthinternational.org|access-date=2018-09-04|language=en}}</ref>۔1905ء کے انقلاب کے دوران ٹراٹسکی جلا وطنی سے واپس روس آیا اور مختلف لیف لیٹ اور رسائل کی اشاعت میں کلیدی کردار ادا کرنے لگا۔ اپنی نظریاتی پختگی، انتہائی سرگرم کردار اور محنت کشوں سے جڑت کے باعث وہ انقلاب کے دوران پیٹروگراڈ میں بننے والی پہلی سوویت میں 26 نومبر 1905ء کو اس کا چئیرمین منتخب ہوا۔ 2 دسمبر کو اس سوویت نے زار کے خلاف ایک بیان جاری کیا جس کے بعد اس کے تمام قائدین کو گرفتار کر کے جلا وطن کر دیا گیا۔ اس کے بعد ٹراٹسکی دوسری انٹرنیشنل میں کردار ادا کرنے کے علاوہ لینن کے ساتھ نظریاتی بحثوں میں مصروف رہا اور ساتھ ہی انقلابی پرچوں کی اشاعت بھی جاری رکھی<ref>{{Cite news|title=لیون ٹراٹسکی:مر کر بھی زمانے کو جاں دے گیا!|url=https://www.marxist.pk/on-73rd-death-anniversary-of-leon-trotsky/|work=Lal Salaam {{!}} لال سلام|access-date=2018-09-04|language=en-US}}</ref>۔
 
1905ء کے انقلاب میں ٹراٹسکی  کے کردار کا حوالہ لوناچرسکی نے اپنی کتاب’’نیم سرخ سایہ‘‘  مندرجہ ذیل الفاظ میں دیا ہے<ref>میری زندگی ، لیون ٹراٹسکی باب 14 "انقلاب کا سال"</ref>؛<blockquote>سینٹ پیٹرز برگ کی پرولتاریہ میں س کی (ٹراٹسکی)کی ہر دل عزیزی اس کی گرفتاری کے وقت بہت بڑھ چکی تھی۔ عدالت میں مقدمے کے دوران میں اس کے طرز سلوک نے اس ہردل عزیزی میں اضافہ کر دیا تھا۔مجھے یہ کہنے میں کوئی باق نہیں ہے کہ-6 1905 ء کے راہماؤں میں ٹراٹسکی اپنی نوعمری کے باوجود بلاشبہ سب سے زیادہ پختہ راہنما تھا۔ اس کا مہاجرانہ حلیہ بھی اس کے لیے کسی خامی کا باعث نہیں تھا جیسا کہ لینن کے سلسلے میں تھا۔ وہ دوسروں کی نسبت بہتر طورپر جانتا تھا کہ ریاستی جدوجہد کیا ہوتی ہے ۔وہ زیادہ مقبولیت کے ساتھ انقلاب کی بھٹی سے باہر نکلا۔ لینن اور مارٹوف کو بھی ایسی مقبولیت عام حاصل نہ ہو سکی۔پلیخانوف اپنے نیم آزادانہ رجحانات کے سبب اپنی بہت سی ساکھ کھو بیٹھا۔ لیکن ٹراٹسکی صف اول میں داخل ہو گیا۔‘</blockquote>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:1879ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:1940ء کی وفیات]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے ملحدین]]
[[زمرہ:بیسویں صدی کے مؤرخین]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]
[[زمرہ:روس کے وزرائے خارجہ]]
[[زمرہ:روسی آپ بیتی نگار]]
[[زمرہ:ناروے میں پناہ گزین]]
[[زمرہ:یوکرائنی بیرون ملک مقتول افراد]]
[[زمرہ:یوکرائنی فلسفی]]
[[زمرہ:یوکرائنی ملحدین]]
[[زمرہ:یوکرائنی مورخین]]
[[زمرہ:یہودی سیاسی مقتولین]]
[[زمرہ:یہودی ملحدین]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]