"رچرڈ اول شاہ انگلستان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
م خودکار: ویکائی > رچرڈ شیر دل
سطر 8:
رچرڈ بلا کا طاقتور تھا - بہت دلیر اور اولوالعزم - اس نے بڑے بڑے معرکے سر کیے تھے۔ جنگ میں اس کی شجاعت مسلم تھی۔ اس کی پرجوش فطرت کو کھیلوں کے مقابلوں کی عمدہ ضیافتوں میں تسکین ملتی۔ اس کی رگوں میں پوشیرز اور گاسکونی کے مطربوں اور منچلے شہزادوں کا خون گردش کر رہا تھا وہ تیغ زنی اور نیزہ بازی میں انتہا ئی لطف محسوس کرتا۔ وہ بربط بجانے کا بھی بہت شوقین تھا۔ رچرڈ کو فن ملک داری سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔ اس کے قوی ہاتھ تلوار کے قبضے اور نیزے کے گز کے لیے پیدا کیے گئے تھے۔ انہں قلم اور کاغز سے کوئی سروکار نہ تھا۔
 
وہ [[رچرڈ شیر دل]] کے طور پر جانا جاتا تھا، یہاں تک کہ اپنے الحاق سے پہلے بھی اور اس کی بڑی وجوہات تھیں کہ رچرڈ ایک عظیم فوجی رہنما اور جنگجو کے طور پر مشہور تھا۔ اس نے [[تیسری صلیبی جنگ]] کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے نہایت ہی بے پروائی سے شاہی مراعات فروخت کر دی۔ اپنے باپ کے قہر سے بچنے کے لیے رضا کارانہ طور پر جلا وطنی اختیار کر لی تھی۔ وہ اپنے باپ کی موت تک [[فرانس]] میں مقیم رہا۔ صلیبی جنگ کے دور آغاز میں وہ تخت نشین ہوا۔ وہ نازک مزاج، متکبر اور انتہائی بہادر تھا۔ رچرڈ تیسری صلیبی جنگ کے دوران مرکزی مسیحی کمانڈر تھا، مؤثر طریقے سے فلپ آگسٹس کی رخصتی کے بعد اس مہم کی قیادت اس کے پاس تھی گویا اس نے مسلمان ہم منصب [[صلاح الدین ایوبی]] کے خلاف کچھ کامیابیاں ضرور حاصل کیں، لیکن وہ [[بیت المقدس|یروشلم]] فتح کرنے میں ناکام رہا۔
 
عرب مورخ اسے ملک الرک کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ رچرڈ شیر دل انفرادی مبارزت میں واقعی بے مثال تھا۔ لیکن فوجی قیادت اس کے بس کا روگ نہ تھا، رچرڈ کی قیادت میں صلیبی جنگ ناکام ہو گئی تھی۔ اس نے جنگ میں خطروں کو للکارا تھا، خوب دادشجاعت حاصل کی لیکن اپنے مقصد اولین میں بری طرح ناکام رہا تھا۔ جب اس نے فوج کی کمان سنبھالی تو وہ بالکل بے بس ہو کر رہ گیا تھا پھر اس نے یہ ظلم ڈھایا کہ [[عکہ]] کے مسلمان اسیران جنگ کو جو دراصل یرغمال تھے تہ تیغ کر دیا۔ لیکن اس بدترین ناکامی کے باوجود اس کے دلیرانہ کارنامے ہمیشہ یاد رہيں گے۔
سطر 34:
[[زمرہ:قرون وسطی میں قبرص]]
[[زمرہ:معرکوں میں قتل ہونے والے حکمران]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]