"استقلال مارشی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > فضائے بسیط، جنگ عظیم
سطر 16:
“استقلال مارشی” یعنی ترانۂ آزادی [[ترکی]] کا [[قومی ترانہ]] ہے جو جمہوریہ ترکی کے قیام ([[29 اکتوبر]] [[1923ء]]) سے دو سال قبل [[12 مارچ]] [[1921ء]] کو [[ترک جنگ آزادی]] میں شریک افواج کے جذبات کو مہمیز دینے کے لیے عسکری نغمے اور بعد از قیامِ جمہوریہ قومی ترانے کی حیثیت سے باضابطہ طور پر اختیار کیا گیا۔
 
اس ترانے کے خالق ترکی کے شاعرِ اسلام [[محمد عاکف ارصوی]] ہیں جبکہ اس کی مروجہ دھن عثمانی ذکی اونگور نے تیار کی ہے۔ استقلال مارشی اس وقت تحریر کیا گیا جب [[جنگ عظیم]] اول کے بعد ملک پر بیرونی قوتیں قابض تھیں اور [[مصطفٰی کمال اتاترک|مصطفی کمال]] کی قیادت میں ملکی فوجیں اُن سے نبرد آزما تھیں۔ قومی ترانے کے انتخاب کے لیے جب ملک بھر میں ایک مقابلہ کرایا گیا جس میں کل 724 شعرا نے میں حصہ لیا۔ ان ترانوں میں ایک سے بڑھ کر ایک شاندار ترانے موجود تھے لیکن قومی کمیٹی کو جو مطلوب تھا وہ ترانہ نہ مل سکا۔ اُس وقت کے ترک وزیر تعلیم [[حمد اللہ صبحی]] نے دیکھا کہ محمد عاکف نے اس مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں عاکف سے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ نہ مقابلے میں حصہ لینا پسند کرتے ہیں اور نہ 500 لیرا کا وہ انعام حاصل کرنا چاہتے ہیں جو جیتنے والے کے لیے رکھا گیا تھا۔ انہیں بڑی مشکل سے ترانہ لکھنے پر آمادہ کیا گیا اور جب [[1 مارچ|یکم مارچ]] [[1921ء]] کو حمد اللہ صبحی نے یہ ترانہ [[مجلس کبیر ملی]] کے اجلاس میں پڑھ کر سنایا تو اراکین مجلس پر ایک جوش اور کیف طاری ہو گیا اور کمیٹی نے رائے دی کہ اب دوسرے ترانے سنے بغیر عاکف کے ترانے کو منتخب کر لیا جائے اور [[12 مارچ]] [[1921ء]] کو باضابطہ طور پر استقلال مارشی ترکی کا قومی ترانہ قرار دیا گیا۔
 
یہ ترانہ اور محمد عاکف کی تصویر [[1983ء]] سے [[1989ء]] تک رائج 100 [[ترک لیرا]] کے بینک نوٹ پر موجود تھی۔ ترانہ سرکاری و عسکری تقاریب، قومی نمائشوں، کھیلوں کے مواقع اور اسکولوں میں پڑھا جاتا ہے جہاں 10 بندوں پر مشتمل اس ترانے کے اولین دو بند ہی گائے جاتے ہیں۔
سطر 55:
Yırtarım dağları, enginlere sığmam, taşarım.
</div>
ہم ازل سے آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے۔ وہ کون پاگل ہے جو ہمیں زنجیروں میں جکڑنے کی کوشش کرے گا۔ ہم گرجتے گونجتے سیلاب کی طرح ہیں اور ہر بند کو توڑ کر نکل جاتے ہیں۔ ہم پہاڑوں کو چیر کر [[فضائے بسیط]] کی وسعتوں میں پھیلنا جانتے ہیں۔
 
<div style='text-align: left; direction: ltr; margin-left: 1em;'>
سطر 127:
[[زمرہ:یورپی ترانے]]
[[زمرہ:ترکی الفاظ اور جملے]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]