"ایمان بالکتب" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م درستی املا بمطابق فہرست املا پڑتالگر + ویکائی
درستی بذریعہ خوب
سطر 1:
{{ایمان}}
ایمان بالکتب، یعنی اللہ تعالیٰ کی اپنے نبیوں پر نازل کردہ کتابوں پر ایمان لانا [[اسلام]] کے بنیادی عقائد میں شامل ہے۔
 
== ایمان بالکتب ==
 
حضرت [[آدم علیہ السلام|آدم]] علیہ السلام سے لے کر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت تک جتنے بھی انبیا کرام مبعوث ہوئے اللہ تعالیٰ نے ان میں سے بعض پر کتابیں اور بعض پر صحائف اتارے، ان تمام صحیفوں اور کتابوں (یعنی ان کے منزل من اﷲ ہونے) پر ایمان لانا ایمان بالکتب ہے۔
 
== مشہور آسمانی کتابیں ==
 
اللہ تعالیٰ نے گزشتہ زمانے میں مختلف قوموں کی ہدایت کے لیے [[صحیفے]] اور کتابیں نازل کی ہیں، ان میں سے چار مشہور کتابیں یہ ہیں، جو اللہ نے اپنے پیغمبروں پر نازل فرمائیں۔
 
=== توریت ===
[[توریت]] سیدنا [[موسیٰ علیہ السلام]] پر نازل کی گئی۔
 
=== زبور ===
[[زبور]] سیدنا [[داؤد علیہ السلام]] پر نازل کی گئی۔
 
=== انجیل ===
[[انجیل]] سیدنا [[عیسیٰ علیہ السلام]] پر نازل کی گئی۔
 
=== قرآن مجید ===
[[قرآن]] مجید اللہ تعالیٰ کی آخری اور افضل و اکمل کتاب ہے، جو اس نے سیدنا [[محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم|محمد مصطفیٰ]] صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل فرمائی۔
 
== سابقہ آسمانی کتابوں میں تحریف ==
 
آج روئے زمین پر قرآن حکیم کے علاوہ دوسری آسمانی کتابیں، تورات، انجیل، زبور اور دیگر آسمانی صحائف میں سے کوئی بھی اصلی حالت میں موجود نہیں۔ پہلی قوموں کے لوگوں نے اپنی مرضی کے مطابق ان کتابوں کے احکامات میں تبدیلی کر دی، لیکن قرآن حکیم ایک ایسی بے مثل کتاب ہے، جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہے۔
 
{{اقتباس|إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ<ref>[http://irfan-ul-quran.com/quran/urdu/contents/sura/ar/1/ur/1/ra/1/en/1/sid/15#9 القرآن، الحجر، 15 : 9]</ref>
سطر 30:
’’بیشک یہ ذکرِ عظیم (قرآن) ہم نے ہی اتارا ہے اور یقیناً ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔‘‘}}
 
قرآن حکیم ہی وہ کتاب ہے جو [[قیامت]] تک بنی نوع انسانی کے لیے کامل ہدایت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔
 
== سابقہ کتب بارے حکم ==
سطر 40:
’’یہ قرآن جملہ جہان والوں کے لیے نصیحت ہی تو ہے۔‘‘}}
 
لہٰذا قرآن حکیم قیامت تک آنے والے سب انسانوں کے لیے ہدایت و رہنمائی کی بے نظیر کتاب بن کر آئی۔
 
== حوالہ جات ==