"بعل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی بذریعہ خوب
سطر 5:
مجاہد‘ عکرمہ اور قتادہ نے کہا : یمنی زبان میں بعل کا معنی ہے رب۔ بعل بمعنی شوہر بھی آیا ہے مثلاً {{قرآن-سورہ 11 آیت 72}} اور یہ میرے شوہر بوڑھے ہیں۔ اور {{قرآن-سورہ 4 آیت 128}} اور اگر کسی عورت کو اپنے خاوند کی طرف سے لڑنے کا اندیشہ ہو۔<ref>انوار البیان فی حل لغات القرآن سورہ الصافات 125</ref>
بعل یہ سونے کا بنایا ہوا بت تھا۔ اس کی لمبائی بیس ہاتھ تھی۔ اس کے چار چہرے تھے۔ وہ اس کی وجہ سے فتنہ میں مبتلا ہو گئے۔ اور اس کی تعظیم کرنے لگے۔ یہاں تک کہ اس کے خدام کی تعداد چار سو تھی۔ اور ان سادھوؤں کو لوگ بعل کے رسول کہتے تھے۔ جس مقام پر یہ بت پایا جاتا تھا۔ وہ بک کے نام سے معروف تھا۔ پس دونوں ناموں کو جوڑ کر بعلبک بنا لیا گیا۔ یہ [[شام]] کا شہر ہے۔<ref>تفسیر مدارک التنزیل ابو البرکات عبد اللہ النسفی، سورۃ الصافات آیت125</ref>
لغوی معنی مالک یا امیر۔ قدیم [[سورج]] [[دیوتا]] کا نام۔ جس کی پرستش قدیم [[اشوری]] [[کلدانی]] اور [[فونیشی]] کرتے تھے۔ تقدس کی بنا پر بعل کا لفظ بہت سے شامی ناموں کا جز بھی ہے۔ جیسے جز العبل، ہنی بعل، بعل ز بوب، بعلبک وغیرہ۔ اس کی دوسری شکل شموس دیوتا ہے۔ یہ بھی شمس یعنی سورج دیوتا ہے اور اسی شموس کی ایک اور شکل ہندوؤں کے [[بھگوان]] [[شیو]] ہیں جو [[ہندو]] علم الاصنام میں پیدائش کے دیوتا ہیں۔ حضرت مسیح کی تاریخ پیدائش و وفات و دیگر روایات کی، بعدل کی معروف روایات سے اس قدر مشابہت ہے کہ بعض کا خیال ہے کہ مسیحی مذہب و رسومات کا ماخذ بعل ہی کی رسومات ہیں۔
 
== حوالہ جات ==
سطر 11:
 
{{اسماء وشخصیات قرآن}}
 
[[زمرہ:الیاس]]
[[زمرہ:بارش کے معبود]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/بعل»