"بنو قریظہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

46 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
م
خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:سعودی عرب کے قبائل
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:سعودی عرب کے قبائل)
'''بنو قُرَیظہ''' [[مدینہ منورہ|مدینہ]] کا ایک مشہور [[یہودی]] قبیلہ تھا، جس نے مدینہ منورہ کے قریب قلعے بنائے تھے۔ رسول پاک صلم نے مدینے کے یہودیوں سے صلح کا معاہدہ کر رکھا تھا۔ مگر یہ مسلسل اس کی خلاف ورزی کرتے تھے۔ جس پر قبیلہ [[بنو نصیر]] کو جلاوطن کر دیاگیا۔ اس وقت بنو قریظہ نے تجدید معاہدہ کی۔ مگر [[غزوہ خندق|جنگ خندق]] کے موقع پر انھوں نے صرف معاہدہ ہی توڑ دیا بلکہ جس قلعے میں مسلمان عورتیں اور بچے محفوظ تھے اس پر حملہ بھی کر دیا۔ لیکن اپنے ایک آدمی کے مارے جانے پر ہی واپس چلے گئے۔
 
[[غزوہ خندق|جنگ خندق]] کے بعد مسلمانوں نے ان کا محاصرہ کیا جو مہینہ بھر جاری رہا۔ آخر انھوں نے درخواست کی کہ حضرت [[سعد بن معاذ]] جو فیصلہ دیں وہ ہمیں منظور ہوگا۔ ان کا خیال تھا کہ سعد قبیلہ [[بنو اوس]] کے سردار ہیں اور اس قبیلے سے ہمارے دوستانہ مراسم ہیں۔ اس لیے وہ ہمارے حق میں فیصلہ دیں گے۔ مگر حضرت سعد نے[[توریت|تورات]] کے حکم کے مطابق فیصلہ کیا کہ لڑنے والوں کو قتل کر دیاجائے۔ عورتیں اور بچے قید کر لیے جائیں اور سامان کو مالِ غنیمت قرار دیا جائے۔ اسی فیصلے پر عمل ہوا اوراس قبیلے کا قلع قمع کر دیا گیا۔
== مزید دیکھیے ==
* [[غزوہ بنی قریظہ]]
 
[[زمرہ:بنو قریظہ]]
[[زمرہ:ایشیا میں ساتویں صدی]]
[[زمرہ:سعودی عرب کے یہودی قبائل]]
[[زمرہ:عرب قبائل]]
[[زمرہ:عرب کے یہودی قبائل]]
[[زمرہ:یہود]]