"اسلام" کے نسخوں کے درمیان فرق

درستی
(درستی بذریعہ خوب)
(درستی)
 
=== خلافت تا خلافتیں ===
کہنے کو [[1924ء]] تک گھسٹنے والی خلافت، لغوی معنوں میں [[632ء]] تا [[1258ء]] تک ہی قائم سمجھی جاسکتی ہے۔<ref>caliphate at student britannica [http://student.britannica.com/comptons/article-9273461/caliphate صفحہ آن لائن]</ref> جبکہ فی الحقیقت اس کا عملی طور پر خاتمہ [[945ء]] میں [[بنی بویہ]] کے ہاتھوں ہو چکا تھا<ref name=britannica>caliphate at encyclopedia britannica [http://www.britannica.com/EBchecked/topic/89739/Caliphate صفحہ آن لائن]</ref> ادھر ایران میں [[دولت سامانیہ|سامانیان]] ([[819ء]] تا [[999ء]]) والے اور ایران کے متعدد حصوں سمیت [[ماوراء النہر]] و موجودہ [[ہندوستان]] کے علاقوں پر پھیلی [[سلطنت غزنویہ|غزنوی سلطنت]] ([[963ء]] تا [[1187ء]]) والے، عباسی خلافت کو دکھاوے کے طور برائے نام ہی نمائندگی دیتے تھے۔ [[سلطنت فاطمیہ|فاطمیون]] ([[909ء]] تا [[1171ء]])، [[تونس|تیونس]] میں عباسی خلافت کو غاصب قرار دے کر اپنی الگ خلافت ([[920ء]]) کا [[دعویٰ]] کر چکے تھے<ref name=history.com>caliphate at history.com [http://www.history.com/encyclopedia.do?vendorId=FWNE.fw.ca011700.a آن لائن مضمون]</ref> اور [[ہسپانیہ|اسپین]] میں [[عبد الرحمن سوم]]، [[928ء]] میں اپنے لیے خلیفہ کا لقب استعمال کر رہا تھا<ref name=britannica/>۔ یہ وہ سماں تھا کہ ایک ہی وقت میں دنیا میں کم از کم تین بڑی خلافتیں موجود تھیں اور ہر جانب سے خلیفہ بازی اپنے زوروں پر تھی، یہ بیک وقت موجود خلافتیں ؛ خلافت عباسیہ، خلافت فاطمیہ اور خلافت قرطبہ (اندلسی امیہ) کی تھیں۔ [[1169ء]] میں [[نور الدین زنگی]] نے [[شیر کوہ]] کے ذریعے مصر اپنے تسلط میں لے کر فاطمیہ خلافت کا خاتمہ کیا۔ [[صلاح الدین ایوبی]] ([[1138ء]] تا [[1193ء]]) نے [[1174ء]] میں [[ایوبی سلطنت]] کی بنیاد ڈالی۔<ref>medieval crusades [http://www.medievalcrusades.com/foes.htm آن لائن مضمون]</ref> اور [[1187ء]] میں [[مسیحیت|عیسائیوںمسیحیوں]] کی قائم کردہ [[مملکت بیت المقدس]] سے [[بیت المقدس]] کو آزاد کروا لیا۔ [[1342ء]] میں ایوبی سلطنت کے خاتمے اور [[مملوک]] ([[1250ء]] تا [[1517ء]]) حکومت کے قیام سے قبل اس سلطنت میں ایک خاتون سلطانہ، [[شجر الدر]] ([[1249ء]] تا [[1250ء]]) نے بھی ساتویں [[صلیبی جنگیں|صلیبی جنگوں]] کے دوران میں قیادت کی<ref>Female Heroes from the Time of the Crusades [http://www.womeninworldhistory.com/heroine1.html آن لائن مضمون]</ref>
 
=== طوائف الملوک تا استعماریت ===
1258ء میں چنگیز کے پوتے سے بچ نکلنے والے عباسیوں نے مصر میں [[مملوک]]وں کی سلطنت ([[1250ء]] تا [[1517ء]]) میں خلفیہ کا لقب اختیار کر کے عباسی (فرار ہوجانے والی) خلافت کو مملوکوں کی [[سلطنت عثمانیہ|عثمانیوں]] کے [[سلیم اول]] کے ہاتھوں شکست ہونے تک (1517ء) نام دکھاوے کی طرح قائم رکھا اور پھر سلیم اول نے آخری مصری عباسی خلیفہ، [[المتوکل ثانی|محمد المتوکل ثانی]] ([[1509ء]] تا [[1517ء]]) کے بعد خلیفہ کا لقب اس سے اپنے لیے حاصل کر لیا۔ [[ھاشم المعتد باللہ|ھاشم ثانی]] کے بعد [[خلافت قرطبہ]] ([[756ء]] تا [[1031ء]]) ختم ہوئی اور [[اندلس|الاندلس]] چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں بٹ گیا۔ [[دولت مرابطین]] کے [[یوسف بن تاشفین]] نے [[1094ء]] میں اسے پھر متحد کیا لیکن اس کے بعد [[دولت موحدین|دولت موحدون]] آئی اور [[معرکہ العقاب]] (1212ء) میں ان کی شکست پر دوبارہ اندلس کا شیرازہ بکھر گیا اور [[1492ء]] میں [[ابو عبد اللہ]] اندلس کو [[سقوط غرناطہ|عیسائیوںمسیحیوں کے حوالے]] کر کہ [[مراکش]] آگیا۔ ادھر مشرق کی جانب [[مملوک]]وں سے [[سلطنت غزنویہ]] ([[986ء]] تا [[1186ء]]) اور [[سلطنت غوریہ]] ([[1148ء]] تا [[1215ء]]) نے خلافت کو طوائف بنانے میں اپنا کردار ادا کیا، اس کے بعد [[خلجی خاندان]] اور [[تغلق]] خاندان آئے اور [[1526ء]] میں [[سلطنت دہلی]]، [[مغلیہ سلطنت|سلطنت مغلیہ]] بن گئی۔
 
=== استعماریت تا حال ===
43,445

ترامیم