"صفوی سلطنت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:1501ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
درستی
سطر 32:
<small>اصل مضمون [[طہماسپ اول]]</small>
 
اسماعیل صفوی کا لڑکا [[طہماسپ اول|طہماسپ]] جب تخت پر بیٹھا تو اس کی عمر صرف 10 سال تھی اس کا دور بڑا ہنگامہ خیز تھا۔ 1525ء تا 1540ء تک خراسان ازبکوں کے حملے کا نشانہ بنا رہا اور اس مدت میں شیبائی خان کے لڑکے [[جنید خان]] نے 6 حملے کیے جن سے [[ہرات]] اور [[مشہد]] وغیرہ کو بہت نقصان پہنچا۔ مغرب میں عراق کو ترکوں نے ایرانیوں سے چھین لیا اور تبریز اور [[ھمدان|ہمدان]] پر ترک کئی برس قابض رہے۔ ان تمام حملوں کے باوجود یہ طہماسپ اور ایران کی صلاحیت کا بہت بڑا ثبوت ہے کہ انہوں نے ناسازگار حالات کے باوجود باقی ایران میں امن و امان قائم رکھا اور [[جارجیا]] یا [[جارجیا|گرجستان]] کے عیسائیوںمسیحیوں کے خلاف 7 مہمیں بھیجیں اور گرجستان پر ایرانی قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے۔
 
اس دور کا ایک قابل ذکر واقعہ یہ ہے کہ [[انگلستان]] نے عثمانی ترکوں کے مقابلے میں ایران کا تعاون حاصل کرنا چاہا اور شمالی راستے سے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم کرنے چاہے۔ اس مقصد کے لیے ملکہ [[ایلزبتھ اول]] نے ایک [[انگریز]] کو خط دے کر طہماسپ کے پاس روانہ کیا تو بادشاہ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ "ہم کافروں سے دوستی نہیں کرنا چاہتے"۔