"ناول" کے نسخوں کے درمیان فرق
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ (ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم) |
م خودکار: ویکائی > ترقی پسند تحریک، امراؤ جان ادا، فسانۂ آزاد، نذیر احمد |
||
سطر 12:
==اردو ناول نگاری==
ناول مغربی اثر کے ساتھ اردو میں آیا۔ ناول سے پہلے اردو میں داستان اور قصے کہانیاں موجود تھیں۔
اردو میں [[نذیر احمد]] کی کہانیاں کو ناول کا پہلا نمونہ کہا جاسکتا ہے۔ ان کی پہلی کہانی مرات العروس 1869ء میں شائع ہوئی۔ نذیر احمد اپنی کہانیوں کے ذریعے عورتوں کی اصلاح چاہتے تھے۔ بنات النعش، توبت النصوح، ابن الوقت وغیرہ نذیر احمد کی دوسری کتابیں ہیں۔
تاریخی اعتبار سے دوسرے اہم ناول نگار سرشار ہیں۔ ان کا ناول [[فسانۂ آزاد]] اردو کا ایک شاہکار ہے۔ یہ 1879ء میں لکھا گیا۔
شرر نے اپنے ناولوں کے ذریعے سماج کی اصلاح کی۔ ان کا مشہور ناول فردوسِ بریں ہے۔ یہ 1999ء لکھا گیا ہے۔
سجاد حسین نے ناولوں میں مزاحیہ رنگ کا اضافہ کیا۔ حاجی بغلول، احمق الدین، میٹھی چھری وغیرہ ان کے مشہور ناول ہیں۔
مرزا رسوا کے ناولوں سے ایک نیا رنگ شروع ہوتا ہے۔ [[امراؤ جان ادا]] ان کا زندۂ جاوید ناول ہے۔
راشدالخیری نے اپنے ناولوں سے سماجی اصلاح کی کوشش کی۔ سمرنا کا چاند، شامِ زندگی، صبحِ زندگی وغیرہ ان کے مشہور ناول ہیں۔
سجاد ظہیر [[ترقی پسند تحریک]] کے بانیوں میں ایک ہیں۔ ان کا ناول لندن کی ایک رات بہت مشہور ہے۔
پریم چند کے اثر سے اردو میں ناول کو ترقی ہوئی۔ بازارِ حسن، چو گانِ ہستی، نرملا، گودان وغیرہ ان کے اہم ناول ہیں۔
کرشن چندر کا ناول شکست بہت مشہور ہے۔ انھوں نے اپنے زمانے کے مسائل کو ناولوں کے ذریعے پیش کیا۔
سطر 37:
[[زمرہ:نثر]]
[[زمرہ:وسیطی اشکالبند]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]
|