"حسن بن علی عسکری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← نشو و نما
سطر 52:
آپ کی ولادت بروز [[جمعہ]] 10 [[ربیع الثانی]] [[232ھ]] مطابق [[3 دسمبر]] [[846ء]] کو [[مدینہ منورہ]] میں ہوئی۔<ref>شواہد النبوۃ: صفحہ 210۔</ref><ref>صواعق محرقہ: صفحہ 124۔</ref><ref>نورالابصار: صفحہ 110۔</ref><ref>جلاء العیون: صفحہ 295۔</ref><ref>نجم الحسن کراروی: چودہ ستارے، صفحہ 531۔ مطبوعہ [[لاہور]]، [[1393ھ]]/ [[1973ء]]</ref>
 
== نشوونشو و نما اور تربیت ==
 
بچپن کے گیارہ سال تقریباً اپنے والد بزرگوار کے ساتھ وطن میں رہے جس کے لیے کہا جاسکتا ہے کہ زمانہ اطمینان سے گزرا۔ اس کے بعد امام علی نقی علیہ السّلام کو سفر عراق درپیش ہو گیا اور تمام متعلقین کے ساتھ ساتھ امام حسن عسکری علیہ السّلام اسی کم سنی کے عالم میں سفر کی زحمتوں کو اٹھا کر سامرا پہنچے۔ یہاں کبھی قید کبھی آزادی , مختلف دور سے گزرنا پڑا مگر ہر حال میں آپ اپنے بزرگ مرتبہ باپ کے ساتھ ہی رہے۔ اس طرح باطنی اور ظاہری طور پر ہر حیثیت سے آپ علیہ السّلام کو اپنے والد بزرگوار کی تربیت وتعلیم سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کا موقع مل سکا۔