"سری لنکا میں بدھ مت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← نشو و نما
م خودکار: ویکائی > سری لنکا، گوتم بدھ، بدھ مت
سطر 1:
ہندوستان سے باہر [[بدھ مت]] کی اشاعت اور استحکام جس ملک میں تاریخی اعتبار سے سب سے پہلے ثابت ہے وہ جنوب میں ہندوستان سے تقریباً ملا ہوا ملک [[سری لنکا]] ہے۔ سری لنکا میں مستحکم بدھ روایت اپنے قدیم ترین ذرائع سے یہ ثابت کرتی ہے کہ ہندوستان کے عظیم بادشاہ اشوک نے بدھ مت کی تبلیغ کے لیے جو جماعتیں مختلف ملکوں میں روانہ کی تھیں ان میں سے ایک خود اشوک کے بیٹے [[مہندر]] کی زیر قیادت لنکا کو روانہ کی گئی تھی۔ جہاں اس زمانے میں [[دیوا نام پیاتیسا]] (247 ق م – 207 ق م) نامی حکمران کی حکومت تھی۔ اس جماعت کا مثالی خیر مقدم ہوا، دیوا نام پیاتیسا اپنے خاندان، وزراء اور امرا سمیت بدھ مت کا پیرکار بن گیا۔ کچھ برس بعد اشوک کی بیٹی [[سنگھ متر]] لنکا گئی، وہ اپنے ساتھ اس پیپل کے پیڑ کی ایک قلم (نشو و نما کی قوت کی حامل شاخ) لے گئی تھی جس کے نیچے [[گوتم بدھ]] کو نروان حاصل ہوا۔ اشوک کے طرف سے بھیجے گئے اس قابل قدر تحفے کی بہت توقیر ہوئی، اس قلم سے اگنے والا پیپل کا درخت آج بھی [[انو رادھ پور]] (سری لنکا کا قدیم درالحکومت) میں موجود ہے اور غالباً تاریخی اعتبار سے دنیا کا سب سے قدیم درخت ہے۔ اس واقعہ کے تقریباً 500 سال بعد ایک اور اہم تحفہ لنکا گیا، یہ مہاتما بدھ کا دانت تھا، جس کی بودھی درخت سے بھی زیادہ پزیرائی ہوئی، اسے ایک عظیم تبرک سمجھ کر قبول کیا گیا، آج یہ تبرک سری لنکا کے قومی خزانے کی حیثیت رکھتا ہے۔ لنکا کا عظیم بدھی دانت مندر اسی تحفہ سے نسبت رکھتا ہے۔
اشوک کے عہد سے لے کر آج تک سری لنکا بدھ اکثریت کا حامل ملک رہا ہے جس نے تھیرواد روایات کو زندہ رکھنے، ترقی دینے اور جنوب مشرقی ایشیا کے دیگر ممالک تک پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔<ref>کرشن کمار، خالد ارمان (2007ء)، گوتم بدھ راج محل سے جنگل تک، آصف جاوید برائے نگارشات پبلشرز 24-مزنگ روڈ، لاہور</ref>
 
سطر 21:
[[زمرہ:بدھ مت بلحاظ ملک]]
[[زمرہ:تھیرواد]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]