"نجف" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > صدام حسین
سطر 99:
 
== تاریخ ==
نجف ایک پرانے ساسانی شہر سورستان کے پاس تھا جو اس وقت [[فارس]] کی سلطنت میں شامل تھا۔ عباسی خلیفہ [[ہارون الرشید|ھارون الرشید]] نے اس کی نئے سرے سے تعمیر کی۔ [[سلطنت عثمانیہ|عثمانی خلافت]] کے زمانے میں عرب قبائل کے حملوں اور پانی کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے گھروں کی تعداد 30,000 سے گر کر صرف سولہویں صدی میں 30 رہ گئی تھی۔ اٹھارویں صدی میں وھابی قبائل نے اسے کئی دفعہ لوٹا اور تاراج کیا۔ 1803 میں نہر ھندیہ کی تعمیر سے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوا تو شہر کی آبادی یکدم 60,000 سے تجاوز کر گئی۔1915 میں شہر کو عثمانی خلافت سے آزاد کروایا گیا مگر یہ برطانوی قبضہ میں چلا گیا۔ 1918 میں شہر کے مذہبی رہنما سید مہدی الاعوادی نے بغاوت کر دی تو برطانوی فوج نے شہر کو گھیرے میں لے کر پانی کی رسد بند کر دی اور شہر پر قبضہ کر لیا۔ [[صدام حسین]] کے دور میں یہ شہر اپنی شیعہ آبادی کی وجہ سے ھمیشہ شک کی زد میں رہا اور یہاں کئی بغاوتیں بھی ہوئیں۔ فروری 1999 میں مشہور شیعہ رہنما [[سید صادق الصدر]] کو بغداد میں شہید کر دیا گیا جس کے بعد حالات بہت خراب ہو گئے۔ 2003 کے بعد موجودہ امریکی قبضہ کے دوران انہی رہنما سید صادق الصدر کے بیٹے [[مقتدیٰ الصدر]] نے اپنی فوج بنائی اور امریکیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ جس کی وجہ سے نجف آج کل بھی خراب حالات کا شکار ہے۔ جنوری[[2007ء|2007]] میں نجف پھر جنگ کی زد میں آیا اور یہاں امریکی اور برطانوی فوج نے کئی دفعہ کارروائی کی یہاں تک کہ 28 جنوری [[2007ء|2007]] کو ایک ہی دن میں نجف میں 300 سے زیادہ لوگ قتل ہو گئے۔
[[فائل:aliroza.jpg|تصغیر|روضہ حضرت علی۔نجف]]
 
سطر 123:
[[زمرہ:مقدس مقامات]]
[[زمرہ:علی ابن ابی طالب]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/نجف»