"ہیملٹن، انٹاریو" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
انگریزی وکی پیڈیا سے ترجمہ اور انتہائی تلخیص
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''ہیملٹن، اونٹاریو'''
ہیملٹن کا شہر کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کا ساحلی شہر ہے۔ جب جارج ہیملٹن نے ڈیورنڈ کا فارم ۱۸۱۲ کی جنگ کے فوراً بعد خریدا تو اس جگہ کا نام انہوں نے ہیملٹن رکھا۔ جلد ہی یہاں لوگ بہت بڑی تعداد میں آ کر بسنے لگے اور جھیل اونٹاریو کے مغرب میں گولڈن ہارس شو کے علاقے میں اسے صنعتی مرکز کا درجہ مل گیا۔ یکم جنوری ۲۰۰۱ کو ہیملٹن کے شہر اور دیگر مضافات کو ملا کر میونسپلٹی بنا دی گئی۔ یہاں کے باشندوں کو ہیملٹونین کہتے ہیں۔ ۱۹۸۱ سے یہ میٹروپولیٹن کا علاقہ کینیڈا میں ۹ویں اور اونٹاریو میں تیسرے نمبر پر بڑا علاقہ ہے۔
روایتی طور پر مقامی معیشت پر سٹیل اور بھاری صنعتوں کا غلبہ رہا ہے۔ پچھلی دہائی میں البتہ یہ رحجان خدمات اور بالخصوص صحت کی سہولیات کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ہیملٹن ہیلتھ سائنسز میں تقریباً ۱۰۰۰۰ افراد کام کر رہے ہیں اور یہ تقریباً ۲۲ لاکھ افراد کو صحت کی سہولیات مہیا کر رہا ہے۔