"صحافت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''صحافت''' (Journalism) کسی بھی معاملے بارے [[تحقیق]] اور پھر اسے [[صوتی]]، [[بصریٰ|بصری]] یا [[تحریری]] شکل میں بڑے پیمانے پر قارئین، ناظرین یا سامعین تک پہنچانے کے عمل کا نام ہے۔ صحافت پیشہ کرنے والے کو [[صحافی]] کہتے ہیں۔ گو تکنیکی لحاظ سے شعبہ صحافت کے معنی کے کئی اجزاء ہیں لیکن سب سے اہم نکتہ جو صحافت سے منسلک ہے وہ [[عوام]] کو باخبر رکھنے کا ہے۔ اداروں جیسے حکومتی اداروں اور تجارت بارے معلومات فراہم کرنے کے علاوہ صحافت کسی بھی معاشرے کے کلچر کو بھی اجاگر کرتی ہے جس میں [[فنون لطیفہ]]، [[کھیل]] اور تفریخ کے اجزاء شامل ہیں۔ شعبہ صحافت سے منسلک کاموں میں [[ادارت]]، [[تصویری صحافت]]، [[فیچر]] اور [[ڈاکومنٹری]] وغیرہ بنیادی کام ہیں۔<br/>
[[1605ء]] میں چھپنے والا [[خبر|اخبار]]، ''Relation aller Fürnemmen und gedenckwürdigengedenck würdigen Historien'' [[دنیا]] میں پہلا اخبار شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کا سب سے پہلا [[انگریزی زبان|انگریزی]] اخبار جو [[1702ء]] سے [[1735ء]] تک جاری رہا، پہلا مقبول ترین اخبار سمجھا جاتا ہے۔<ref>{{حوالہ جال| مصنف = | ربط =http://www.bl.uk/reshelp/findhelprestype/news/concisehistoryofthebritishnewspaper/britnews18th/ | تاریخ اشاعت = | عنوان =Concise History of the British Newspaper in the Eighteenth Century | ترجمہ عنوان =اٹھارہویں صدی میں برطانوی اخباروں کی تاریخ | ناشر =bl.uk | زبان =انگریزی}}</ref>
<br/>
جدید دور میں، صحافت مکمل طور پر نیا رخ اختیار کر چکی ہے اور عوامی رائے پر اثرانداز ہوئی ہے۔ عوام کا بڑے پیمانے پر اخباروں پر معلومات کے حصول کے لیے اعتماد صحافت کی کامیابی کی دلیل ہے۔ اب اخباروں کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر عوام تک رسائی [[بعید نُما|ٹیلی ویژن]]، [[انٹرنیٹ]] اور [[مشعہ|ریڈیو]] کے ذریعے بھی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے [[دنیا]] میں وقوع پزیر ہونے والے واقعات بارے معلومات کا حصول انتہائی آسان ہو گیا ہے۔