"مایا تہذیب" کے نسخوں کے درمیان فرق

43 بائٹ کا اضافہ ،  4 سال پہلے
م
خودکار: ویکائی > قبل مسیح
(تھی)
م (خودکار: ویکائی > قبل مسیح)
[[فائل:Acropolis1111.jpg|تصغیر|مایا تہذیب]]
 
'''مایا تہذیب''' (Maya civilization) ایک قدیم میسوامیریکی تہذیب تھی جو شمال وسطی امریکا میں پھیلی ہوئی تھی۔ اس علاقے میں آج کل [[میکسیکو]]، [[ہونڈوراس]]، [[بیلیز]] اور [[گواتیمالا]] کی ریاستیں موجود ہیں۔ ماہرین 600 [[قبل مسیح]] کو ان کے عروج کا نقطہ آغاز بتاتے ہیں جو900ء تک جاری رہا۔ اس دوران انہوں نے بڑے علاقوں میں شہری تعمیرات کی۔ اسی دور میں انہوں نے یادگاری تحریریں چھوڑیں اور اسی دور میں انہوں نے اپنی تہذیب اور تمدن کو باقاعدہ ریکارڈ کیا۔ مایا تہذیب میسو امیریکن کی دیگر اقوام سے یوں ممتاز تھی کہ انہوں نے بہت پہلے لکھنا سیکھ لیا تھا۔ ان کا اپنا طرز تحریر تھا۔ اس کے علاوہ ریاضی میں بھی ان کی ترقی حیرت انگیز تھی نہ صرف یہ کہ انہوں نے نمبروں کو لکھنا سیکھ لیا تھا بلکہ یہ صفر کے استعمال سے بھی واقف تھے۔ [[فلکیات]]، [[طبیعیات]]، [[جراحت]] اور [[ذراعت]] میں ان کی ترقی حیران کن تھی۔ ان کی تہذیبی اور ثقافتی برتری نے اردگرد کی دیگراقوام کو بھی متاثر کیا، یہ سلسلہ یونہی چلتا رہا حتی کہ ہسپانوی نوآبادکار ان علاقوں میں پہنچی اور مایا تہذیب کو بزور طاقت زوال پزیر ہونے پر مجبور کیا گیا۔ مایا اقوام کے صحائف ڈھونڈ ڈھونڈ کر جلائے گئے، ان کی تعمیرات کو نقصان پہنچایا گیا اور ان کی زبان اور مذہبی رسومات کو شیطانی قرار دے دیا گیا۔ مایا تہذیب زوال پزیر ہوئی مگر مایا قوم کی اولادیں آج بھی میسو امریکن علاقوں میں موجود ہیں۔ ان میں سے بہت سارے لوگ ابھی بھی مایا مذہب کی بہت سی رسومات پر عمل کرتے ہیں مگر مایا کے پیچیدہ رسم الخط کو وہ بھول چکے ہیں۔
 
== ریاضی ==
[[زمرہ:شمالی امریکا کے سابقہ ممالک]]
[[زمرہ:مایا مقامات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]