"بلھے شاہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > اعلیٰ تعلیم
م خودکار: خودکار درستی املا ← ہے، اس ک\1، کر دیا، اور
سطر 4:
 
== ابتدائی زندگی ==
بلھے شاہ کا اصل نام عبد اللہ شاہ ہے۔<ref>[http://www.apnaorg.com/poetry/bullahn بلھے شاہ کی زندگی]</ref>آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ 1680ء میں [[مغلیہ سلطنت]] کے عروج میں [[اچ|اوچ گیلانیاں]] میں پیدا ہو ئے۔<ref>[https://www.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-baba-bulleh-shah بلھے شاہ کی زندگی کے بارے میں معلومات]</ref>۔ کچھ عرصہ یہاں رہنے کے بعد [[قصور]] کے قریب پانڈومیں منتقل ہو گئے۔ان کے والد صاحب مسجد کے امام تھے اور مدرسے میں بچوں کو پڑھاتے تھے۔ بلّھےبلّہے شاہ نے والد سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعد قصور جا کر قرآن، حدیث، فقہ اور منطق میں [[اعلیٰ تعلیم]] حاصل کی۔ [[قرآن]] ناظرہ کے علاوہ گلستان بوستان بھی پڑھی اور منطق، نحو، معانی، کنز قدوری،شرح وقایہ، سبقاء اور بحراطبواة بھی پڑھا۔ شطاریہ خیالات سے بھی مستفید ہو ئے۔ ایک خاص سطح تک حصولِ علم کے بعد ان پر انکشاف ہوا کہ دنیا بھر کے علم کو حاصل کر کے بھی انسان کا دل مطمئن نہیں ہوسکتا۔ سکونِ قلب کے لیے صرف اللہ کا تصور ہی کافی ہے۔ اسے اپنی ایک کافی میں یوں بیان کیا۔علموں بس کر او یار۔اکّو الف تیرے درکار
وہ خود سیّد زادے تھے لیکن انہوں نے شاہ عنایت کے ہاتھ پر بیعت کی جو ذات کے آرائیں تھے اس طرح بلّھےبلّہے شاہ نے ذات پات، فرقے اور عقیدے کے سب بندھن توڑ کر صلح کل کا راستہ اپنای<ref>[https://www.bbc.com/urdu/pakistan/story/2007/08/070826_india_delegate_zb.shtml با با بلّھےبلّہے شاہ کا عرس شروع]</ref>ا۔ مرشد کی حیثیت سے شاہ عنایت کے ساتھ ان کا جنون آمیز رشتہ ان کی مابعد الطبیعیات سے پیدا ہوا تھا۔ وہ پکے وحدت الو جودی تھے، اس لیے ہر شے کو مظہر خدا جانتے تھے۔ مرشد کے لیے انسان کامل کا درجہ رکھتے تھے۔ مصلحت اندیشی اور مطابقت پذیری کبھی بھی ان کی ذات کا حصہ نہ بن سکی۔ ظاہر پسندی پر تنقید و طنز ہمہ وقت ان کی شاعری کا پسندیدہ جزو رہی۔ ان کی شاعری میں شرع اور عشق ہمیشہ متصادم نظر آتے ہیں اور ان کی ہمدردیاں ہمیشہ عشق کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ان کے کام میں عشق ایک ایسی زبردست قوت بن کر سامنے آتا ہے جس کے آگے شرع بند نہیں باندھ سکتی۔
بلّھےبلّہے شاہ کو ملاّ کے تصورِ دین سے سخت نفرت ہوچکی تھی۔ عربی فارسی میں عالم ہونے کے باوجود انہوں نے پنجابی کو ذریعۂ اظہار بنایا تاکہ عوام سے رابطے میں آسکیں۔ ۔
== زندگی ==
بلھے شاہ مغلیہ سلطنت کے عالمگیری عہد کی روح کے خلاف رد عمل کانمایاں ترین مظہر ہیں۔ ان کا تعلق [[تصوف|صوفیاء]] کے قادریہ [[مکتب فکر]] سے تھا۔ ان کی ذہنی نشو و نما میں قادریہ کے علاوہ شطاریہ فکر نے بھی نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ اسی لیے ان کی شاعری کے باغیانہ فکر کی بعض بنیادی خصوصیات شطاریوں سے مستعار ہیں۔ ایک بزرگ شیخ عنایت اللہ قصوری، محمد [[علی رضا]] شطاری کے مرید تھے۔ صوفیانہ مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے اور قادریہ سلسلے سے بھی بیعت تھے اس لیے ان کی ذات میں یہ دونوں سلسلے مل کر ایک نئی ترکیب کا موجب بنے۔ بلھے شاہ انہی شاہ عنایت کے مرید تھے۔
سطر 21:
== انتقال ==
بلھے شاہ کا انتقال 1757ء میں قصور میں ہوا اور یہیں دفن ہوئے۔<ref>[http://www.poetry-chaikhana.com/B/BullehShah/ بلھے شاہ کی شاعری]</ref> ان کے مزار پر آج تک عقیدت مند ہر سال ان کی صوفیانہ شاعری گا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
بلھے شاہ کے خیالات کی وجہ سے اس کے کے مولویوں نے انہیں کافر قرار دیا تھا۔ اس وقت کے مولویوں نے ان کا جنازہ پڑھانے والے پر بھی فتوی باندھا کہ اسکااس کا نکاح مسلمان عورت سے ختم ہوجائے گا،گا اور کنوارے کا مسلمان عورت سے شادی ممکن ناہوگی۔اس وقت کی مسلمان آبادی نے احتجاج کیا کہ بلھے شاہ کو مسلمانوں کے قبرستان میں نا دفنایا جائے۔ غرض ایک خواجہ سراء نے بلھے شاہ کا جنازہ پڑھایا، بھنگی، مست، کھسروں نے پنجابی کے سب سے بڑے شاعر کا جنازہ اٹھائے قصور شہرسے دو میل باہر جاکر دفن کردیاکر دیا گیا۔بلھے شاہ کی گمنام قبر کے گرد شہر پھیلتا گیا، آج بابا بلھے شاہ کا قصور شہر کہلاتا ہے۔