"عبد الرحمن ارجبی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«آپ قبیلہ بنو ہمدان کی شاخ بنو ارجب کے چشم و چراغ تھے۔ آپ کا پورا نام عبد الرحم...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:26، 6 اکتوبر 2018ء

آپ قبیلہ بنو ہمدان کی شاخ بنو ارجب کے چشم و چراغ تھے۔ آپ کا پورا نام عبد الرحمن بن عبداللہ الکذن بن ارجب بن دعام بن مالک بن معاویہ بن صعب بن رومان بن بکیر الھمدانی الارجبی تھا۔

آپ اس دوسرے وفد کے ایک رکن تھے جو کوفے سے خطوط لے کے مکہ گئے تھے۔ جبکہ آپ کے ہمراہ قیس اور 50 خطوط تھے ۔ یہ وفد12 رمضان کو امام علیہ السلام کی بارگاہ میں پہنچا تھا ۔ کچھ مورخین کا کہنا ہے کے جناب مسلم علیہ السلام کے ہمراہ یہی عبد الرحمن ، قیس اور عمارہ شامل تھے ۔ عبد الرحمن جناب مسلم کو کوفے پہنچا کر واپس امام علیہ السلام کی خدمت میں مستقل شامل ہو گئے تھے اور عاشور کو امام علیہ السلام کے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے ۔