"کنفیوشس مت" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
خودکار: ویکائی > قبل مسیح، بدھ مت، تاؤ مت
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
م (خودکار: ویکائی > قبل مسیح، بدھ مت، تاؤ مت)
کنفیوشس مذہب چین کا قدیم مذہب ہے، اس مذہب کی بنیاد کائنات کی پرستش پر ہے اور یہ پرستش کائنات کے اجزا اور مظاہر کی پرستش ہے۔
 
اس مذہب کا بانی علمائے مغرب کے دیئے ہوئے نام کے مطابق چین کا مشہور حاکم کنفیوشس ہے جس کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ 471 [[قبل مسیح]] میں گزرا ہے۔ اس کا باپ شیولیان تھا جو ایک ضلع کا حاکم تھا، جس کی بڑھاپے کی اولاد کنفیوشس تھا۔
 
کنفیوشس مذہب صرف چین میں نہیں، بلکہ جاپان میں بھی مقبول ہے، جہاں کم از کم اس زمانے میں اس کے ایک سے دو کروڑ کے درمیان پیروکار موجود ہیں، جاپان کے سب سے بڑے مذہب [[شنتو]] کی سیاسی تعلیمات و نظریات پر بھی ان کا خاصا اثر ہے، یوں یہ مذہب کافی وسیع بھی ہے۔
 
موجودہ چین میں [[سوشلزم]] کی آمد کے بعد تمام مذاہب پر پابندی ہے، جن میں بطور خاص کنفیوشس مت، [[بدھ مت]] اور [[تاؤ مت]] ہے لیکن ان کے پیروکار پھر بھی کروڑوں میں ہیں۔
 
کنفیوشس چونکہ الہامی مذہب نہیں ہے لہذا ایک فرد کنفیوشسی ہوتے ہوئے بدھ بھی بن سکتا ہے، تاؤ بھی اور مسلم بھی۔
[[زمرہ:مشرقی ایشیائی مذاہب]]
[[زمرہ:مشرقی فلسفہ]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]