"کنفیوشس مت" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
==مقدس کتب==
اس مذہب کو اکثر مذہبِ کتب کہا گیا ہے۔ اس کی متعدد کتب میں سے لُن یو (Lun-yu) یعنی [[گلدستۂ تحریر]] اہم ترین ہے کیونکہ اس کے مطالعہ سے اس کی تعلیمات کا سمجھنا آسان ہے۔ یہ کنفیوشس کے ملفوظات کا مجموعہ ہے جو اس کے چند شاگردوں نے اس کی وفات کے بعد تالیف کیا۔ اس میں زندگی کے ہر پہلو کے حقائق کو عام فہم کہانیوں اور عمدہ تمثیلوں میں بیان کیا ہے۔ ایک اور کتاب کنفیوشس کی طرف منسوب ہوتی ہے اور یہ انتساب محل نظر ہے۔ اس کا نام ”علم عظیم“ (Great learning) ہے۔ ایک اور کتاب بنام اعتدال کا اصول (Doctrine of the Mean) کنفیوشس کے پوتے [[زیسی]] (Zisi) کے نام سے منسوب ہے لیکن حقیقتاً وہ ییلی چنگچی (YiLi-ChingChi/Liji) اور مین شس (Mencious) کی کتابوں کا اکتیسواں باب ہے۔ ان کے علاوہ پانچ اور قدیم کتابیں ہیں جو قدیم روایات کے مطابق کنفیوشس کی ادارت میں لکھی گئیں ، وہ یہ ہیں:
#شو چنگ (Shu-ching) کتاب التواریخ، جو تاریخی دستاویزیوں پر مشتمل ہے۔ پہلے سو تھیں لیکن اب صرف اٹھاون رہ گئی ہیں، جو 2400 ق م سے 800 ق م تک کے زمانہ پرمشتمل ہے۔
#شی چنگ (Shih-ching) گیتوں کی کتاب، اس میں تین سو پانچ نظمیں ہیں یہ 1200 ق م سے 700 ق م کے عرصہ میں لکھی گئیں۔
#لی چی (Li-Chi/Liji) رسموں کی کتاب، جس میں ان سب رسوم کا ذکر ہے جو مذہبی اور غیر مذہبی تہواروں پر ضروری ہیں۔
#یی چنگ (Yi-Ching) انقلابات کی کتاب۔
#چون چیو (Ch'un-ch'iu) خزاں اور بہار کی تاریخ، صوبہ لو کے 732 ق م سے 481 ق م تک کے واقعات، حادثات اور حالات کی تاریخ۔