"عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل" کے نسخوں کے درمیان فرق

عوامی جمہوریہ چین کا بالادست ادارہ
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون‌‌‌‌
(ٹیگ: باز تخلیق حذف شدہ صفحہ)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 03:24، 3 نومبر 2018ء

عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل یا مرکزی عوامی حکومت چین کا بالادست ادارہ ہے۔ یہ چین کا اعلیٰ ترین انتظامی ادارہ بھی ہے۔ ریاستی کونسل وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، ریاستی کونسلر، وزرا، مختلف کمیٹیوں کے سربراہان، آڈیٹر جنرل اور سیکریٹری جنرل پر مشتمل ہے۔ ریاستی کونسل کی ذمہ داری وزیر اعظم پر عائد ہوتی ہے جبکہ وزرا اور سربراہان اپنی وزارت اور کمیٹی کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ ریاستی کونسل کے سیکریٹری جنرل وزیر اعظم کی قیادت میں ریاستی کونسل کے امور نمٹاتے ہیں۔ ریاستی کونسل کا اپنا ایک دفتر ہے جبکہ اس کے سربراہ سیکریٹری جنرل ہیں۔

حوالہ جات