"سلسلہ عظیمیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
 
سطر 15:
تعلیم و تربیت: آپؒ نے ابتدائی تعلیم محلہ کے مکتب سے حاصل کی۔ ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد میٹرک “بلند شہر” سے کیا۔
 
اور انٹرمیڈیٹ کے لئے داخلہ [[علی گڑھ مسلم یونیورسٹی]] میں لیا۔
 
روحانی تربیت: اللہ تعالیٰ جب کسی بندے کو اپنے کام کے لئے منتخب کر لیتا ہے تو اس کی تربیت کا پورا پور اانتظام کرتا ہے۔ یہی کچھ قلندر بابا اولیاءؒ کے ساتھ ہوا۔ [[علی گڑھ]] میں قیام کے دوران آپ کا میلان درویشی کی طرف بڑھ گیا۔ آپؒ وہاں مولانا کابلیؒ کے قبرستان کے حجرے میں زیادہ وقت گزارنے لگے۔ صبح تشریف لے جاتے اور رات کو واپس آتے۔
 
تربیت کا دوسرا دور حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے نانا بابا [[تاج الدین]] ناگپوریؒ کی سرپرستی میں شروع ہوا ناگپور میں ۹ سال تک تربیت کا سلسلہ جاری رہا۔
 
شادی: تربیت کے دوران ہی حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی والدہ محترمہ کا انتقال ہو گیا۔ گھر کا نظام چلانے اور بہن بھائیوں کی تربیت کا پیش نظر رکھتے ہوئے نانا تاج الدین ناگپوریؒ کے ارشاد کے مطابق ان کی شادی ہوئی۔
 
ہجرت: [[تقسیم ہند]] کے بعد قلندر بابا اولیاءؒ مع اہل و عیال والد اور بہن بھائیوں کے ساتھ کراچی تشریف لے آئے۔
 
ذریعہ معاش: کراچی میں ’’اردو ڈان‘‘ میں سب ایڈیٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس کے بعد ایک عرصہ تک رسالہ “نقاد” میں کام کرتے رہے۔
سطر 33:
اس کے بعد حضرت شیخ نجم الدین کبریؒ کی روح پر فتوح نے روحانی تعلیم شروع کی اور پھر یہ سلسلہ یہاں تک پہنچا کہ سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے براہ راست علم لدنی کا علم عطا فرمایا۔ اور سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ہمت اور نسبت کے ساتھ بارگاہ رب العزت میں پیشی ہوئی اور اسرار و رموز خود اللہ تعالیٰ نے سکھائے۔
 
“جن پیغمبروں اور [[اولیاء اللہ]] کی ارواح طیبات سے اور جن سلسلوں سے حضور قلندر بابا اولیاءؒ کو نسبت اویسیہ کے تحت فیض حاصل ہوا ہے۔ ان کی تفصیل کتاب” تذکرہ قلندر بابا اولیاءؒ “میں بیان کی گئی ہے۔”
 
حضور قلندر بابا اولیاءؒ کا وصال ۷ ۲ جنوری؁۱۹۷۹ء کو ہوا۔
سطر 53:
انسان نے جس قدر سائنسی ترقی کی ہے اسی قدر وہ مذہب سے دور ہو گیا ہے اور اس کا عقیدہ کمزور ہو گیا ہے۔ یقین ٹوٹ گیا ہے اور انسان سکون سے نا آشنا ہو گیا ہے۔ سکون کی تلاش و جستجو میں انسان روحانیت کی طرف متوجہ ہوا۔ مگر روحانیت کے حصول کے لئے غیر سائنسی طور طریقوں کو وہ اپنانا نہیں چاہتا تھا۔ اس کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک ایسے روحانی سلسلے کی ضرورت تھی جو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ہو۔ سلسلہ عظیمیہ کا قیام اسی مقصد کے تحت ہوا اور یہ سلسلہ جدید تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سلسلے میں روایتی طور طریقوں کو نظر انداز کر کے جدید طرزیں اختیار کی گئی ہیں۔ جدید افکار و نظریات کی وجہ سے یہ سلسلہ تیزی سے دنیا کے تمام ممالک میں پھیل رہا ہے۔
 
سنگ بنیاد: عارف باللہ، ابدال حق، واقف رموز لامکانی، حامل علم لدنی، بحر تکوین کے [[امیر البحر]] سلسلہ عظیمیہ کے امام، حسن اخریٰ [[سید محمد]] عظیم برخیا، حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے دست کرم سے آپ کے نام نامی اسم گرامی سے منسوب سلسلہ عظیمیہ کی بنیاد، سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ اقدس میں شرف قبولیت کے بعد جولائی؁ ۱۹۶۰ء میں رکھی گئی۔
 
ایک روز میں نے حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی خدمت میں سلسلہ عظیمیہ کی بنیاد رکھنے کی درخواست پیش کی۔ حضور قلندر بابا اولیاءؒ نے یہ درخواست سرور کائنات فخر موجودات سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں پیش کی۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اس درخواست کو قبول فرما کر سلسلہ عظیمیہ قائم کرنے کی اجازت عطا فرمائی۔
سطر 83:
سلسلہ عظیمیہ میں روایتی پیری مریدی کا مروجہ طریقہ نہیں ہے۔ نہ اس میں کوئی مخصوص لباس ہے نہ کوئی وضع قطع مختص ہے۔
 
خلوص کے ساتھ طلب روحانیت کا ذوق و شوق ہی طالب کو سلسلہ عظیمیہ سے منسلک رکھتا ہے۔ سلسلہ میں مریدین دوست کے لفظ سے یاد کئے جاتے ہیں۔ [[تعلیم و تربیت]] کے سلسلے میں سخت ریاضتوں، چلوں اور مجاہدوں کے بجائے ذکر و اشغال نہایت آسان اور مختصر ہیں۔ تعلیم کا محور وہ [[غار حرا]] والی عبادت ہے جہاں سرکار دو عالمﷺ نے طویل عرصہ صَرف کیا۔ اس عبادت سے سالک میدان روحانیت میں بہ آسانی گامزن ہو جاتا ہے۔ جوں جوں اس کا قدم آگے بڑھتا ہے اس پر تفکر کے دروازے کھلنے لگتے ہیں۔
 
لاشعور میں ہر سمت بیداری اور نظر میں اسرار کے پردوں میں جھانکنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ زاہد خشک کے بجائے حق آگاہی کے ایک ہوش مند [[طالب علم]] بن جاتا ہے۔ چونکہ امام سلسلہ ابدال حق حضرت قلندر بابا اولیاءؒ شعبہ تکوین کے اعلیٰ ترین عہدے اور قلندریت کے نہایت بلند مقام پر فائز تھے اس لئے سلسلہ عظیمیہ میں قلندری رنگ مکمل طور پر موجود ہے۔
 
قلندر عارف باللہ، علم الٰہی کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ حق کی عکاسی کرتا ہے۔ انوار محمدی کے طفیل وہ خالق و مخلوق کے درمیان رابطہ بن جاتا ہے کہ ادھر اللہ سے واصل ادھر مخلوق میں شامل فیضان حق سے سیراب ہوتا ہے۔ توحیدی سکون اور حق آگہی کے کیف میں زندگی گزارتا ہے۔ غیب کی ہر راہ اپنی انتہا تک اس کے لئے کھلی ہوتی ہیں۔
سطر 106:
ِ 1.1 - نظریہ رنگ و روشنی ِ 1.2 - فوٹان اور الیکٹران ِ 1.3 - کہکشانی نظام اور دو کھرب سورج ِ 1.4 - دو پیروں اور چار پیروں سے چلنے والے جانور ِ 1.5 - چہرہ میں فلم ِ 5.8 - مراقبہ مرتبہ احسان اور روشنیوں کا مراقبہ ِ 1.6 - آسمانی رنگ کیا ہے؟ ِ 1.7 - رنگوں کا فرق ِ 1.8 - رنگوں کے خواص ِ 2.1 - مرشد کامل سے بیعت ہونا ِ 2.2 - مرشد کامل کی خصوصیات ِ 2.3 - تصور سے کیا مراد ہے؟ ِ 2.4 - علمِ حصولی اور علمِ حضوری میں فرق ِ 2.5 - اسم اعظم کیا ہے ِ 2.6 - وظائف نمازِ عشا کے بعد کیوں کیئے جاتے ہیں ِ 2.7 - روزہ روح کی بالیدگی کا ذریعہ ہے ِ 2.8 - نام کا انسانی زندگی سے کیا رشتہ ہے اور نام مستقبل پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں؟ ِ 2.9 - جب ایک ہی جیسی اطلاعات سب کو ملتی ہیں تو مقدرات اور نظریات میں تضاد کیوں ہوتا ہے؟ ِ 3.1 - نماز اور مراقبہ ِ 3.2 - ایسی نماز جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشاد کے مطابق حضور قلب اور خواہشات، منکرات سے روک دے کس طرح ادا کی جائے؟ ِ 3.3 - روح کا عرفان کیسے حاصل کیا جائے؟ ِ 3.4 - مخلوق کو کیوں پیدا کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ کو پہچاننے کا طریقہ کیا ہے؟ ِ 3.5 - چھ دائرے کیا ہیں، تین پرت سے کیا مراد ہے؟ ِ 3.6 - روح انسانی سے آشنا ہونے کا طریقہ کیا ہے؟ ِ 3.7 - مراقبہ کیا ہے۔ مراقبہ کیسے کیا جائے؟ ِ 4.1 - تعارف سلسلہ عظیمیہ ِ 4.2 - سلسلہ عظیمیہ کے اغراض و مقاصد اور قواعد و ضوابط ِ 5.1 - مراقبہ سے علاج ِ 5.2 - مراقبہ کی تعریف ِ 5.3 - مراقبہ کے فوائد اور مراقبہ کی اقسام ِ 5.4 - مراقبہ کرنے کے آداب ِ 5.5 - سانس کی مشق ِ 5.6 - مراقبہ کس طرح کیا جائے۔ خیالات میں کشمکش ِ 5.7 - تصورِ شیخ کیا ہے اور کیوں ضروری ہے ِ 5.9 - مراقبہ سے علاج ِ 6.1 - سانس کی لہریں ِ 6.2 - روحانی علم کو مخفی علم یا علم سینہ کہہ کر کیوں عام نہیں کیا گیا ِ 6.3 - اللہ تعالیٰ پر یقین رکھنے اور توکل کرنے کے کیا معانی ہیں ِ 6.4 - رحمانی طرز فکر کو اپنے اندر راسخ کرنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے ِ 6.5 - واہمہ، خیال تصور اور احساس میں کیا فرق ہے؟ ِ 6.6 - ہمارا ماحول ہمیں کس حد تک متاثر کرتا ہے؟ ِ 7 - کیا نہیں ہوں میں رب تمہارا؟ ِ 7.2 - لوح اول اور لوح دوئم کیا ہیں ِ 7.3 - علمِ حقیقت کیا ہے ِ 7.4 - علمِ حصولی اور علم حضوری سے کیا مراد ہے ِ 7.5 - روح کیا ہے ِ 8 - انسان اور آدمی ِ 9 - انسان اور لوحِ محفوظ ِ 10.1 - احسن الخالقین ِ 10.2 - روحانی شاگرد کو روحانی استاد کی طرز فکر کس طرح حاصل ہوتی ہے۔ ِ 10.3 - روحانی علوم حاصل کرنے میں زیادہ وقت کیوں لگ جاتا ہے؟ ِ 10.4 - تصورات جسم پر کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں ِ 10.5 - یادداشت کیوں کمزور ہو جاتی ہے؟ ِ 10.6 - تصور سے کیا مراد ہے ِ 10.7 - کسی بزرگ کا قطب، غوث، ابدال یا کسی اور رتبہ پر فائز ہونا کیا معنی رکھتا ہے؟ ِ 10.8 - تصور کیا ہے ِ 10.9 - کرامت کی توجیہہ ِ 10.10 - مختلف امراض کیوں پیدا ہوتے ہیں ِ 11 - تصوف اور صحابہ کرام ِ 12 - ایٹم بم ِ 13 - نو کروڑ میل ِ 14 - زمین ناراض ہے ِ 15 - عقیدہ ِ 16 - کیا آپ کو اپنا نام معلوم ہے ِ 17 - عورت مرد کا لباس ِ 18 - روشنی قید نہیں ہوتی.
==حوالہ جات==
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]