"شیخ رحمکار" کے نسخوں کے درمیان فرق

51 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
م
(گروہ زمرہ بندی: منتقل از زمرہ:سہروردی صوفیاء بجانب زمرہ:سہروردی صوفیا)
م (خودکار: ویکائی > خوشحال خان خٹک، نماز جمعہ، مزار شریف)
آپ کے فرزند جناب میاں عبد الحلیم فرماتے ہیں کہ ’’ اگرچہ آپ نے کبھی نہ فرمایا۔ مگر میرے خیال میں آپ اپنے والد شیخ بہادر سے سلسلہ سہروردی کی نسبت رکھتے تھے۔
آپ نے اپنی عبادت کا مقام اپنے والد گرامی کی قبر مبارک پر مقرر کیا اور جتنا بھی آپ کو فیض حاصل ہوا اور فتوحات و برکات ملے یہ سب اپنے والد عالی مرتبت کی قبر مبارک سے حاصل ہوئے۔ آپ نے اتنی کثرت کے ساتھ کرامات کا صدور ہوا کہ ان کے جمع کے لیے پورا ایک دفتر چاہیے۔ اس وقت آپ کی قبر مبارک سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آآ کر فیض حاصل کرتے ہیں۔ میاں عبد الحلیم صاحب لکھتے ہیں۔
آپ کی وفات سے بعد بہت لوگوں نے آپ سے فیض حاصل کیا ہے اور کر رہے ہیں، بعض کو تو خواب میں بھی آپ نے فیضیاب کیا ہے اور آپ کے [[مزار شریف]] پر بہتوں کو فیض حاصل ہوا ہے ۔
== اولاد ==
آپ کے پانچ فرزند تھے۔ آزاد گل، محمد گل، خلیل گل، عبد الحلیم، نجم الدین ۔
== خلفاء ==
آپ کے بہت خلفاء ہیں ان میں یہ خلفاء بہت مشہور ہیں جو صاحبان علم وفقر اور صاحب کرامات تھے۔
غازی خان، عزیز شیخ، عبد الرحیم مشہور، شیخ رحیم خٹک، علی گل و ملی گل (یہ دونوں آپ کے خاص خادم بھی تھے، ان دونوں کی قبریں بھی آپ کے روضہ میں ہیں)۔ فقیر صاحب شگی، شیخ جمیل یہ [[خوشحال خان خٹک]] جو مشہور شاعر ہے اس کا بھائی ہے اور آپ کے مرید ہونے کے بعد فقیر جمیل بیگ کے نام سے مشہور ہے۔ یہ خٹک قوم کا امیر تھا۔ میرزا گل یہ ولی کامل تھے۔ شیخ بابر، دریاخاں چمکنی، شیخ فتح گل، شیخ اوین، شیخ کمال، شیخ حیات، پیرمیاں حاجی، حسن بیگ، آخوند ہلال یہ قلندر تھے۔ آخوند اسماعیل ۔
== وفات ==
آپ وفات سے ایک سال پہلے سے علیل رہتے تھے۔ مگر باوجود علیل رہنے کے آپ نے نماز قضا نہیں کی۔ اکثر اوقات قیام کی طاقت نہ رکھتے تو دو آدمی آپ کے بازوپکڑ کر آپ کو کھڑا کر دیتے۔ پھر آپ نماز کی تکمیل کر دیتے۔ اپنے معمولات کو آخری وقت تک پورا کیا۔
24رجب [[1063ھ]] جمعہ کے دن [[نماز جمعہ]] کے لیے جب امام منبر پر خطبہ پڑھنے کے لیے نکلا۔ آپ کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی۔ آپ کی عمر اسی برس تھی۔<ref>تذکرہ علما و مشائخ سرحد جلد اوّل، صفحہ 39 تا 45،محمد امیر شاہ قادری ،مکتبہ الحسن کوچہ آقہ پیر جان یکہ توت پشاور</ref>
 
==حوالہ جات==
 
[[زمرہ:سہروردی صوفیا]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]