"سنگل (موسیقی)" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
 
گو کہ 7 انچ قطر کا معیار وائنل سنگلز کیلیے قائم رہا تاہم 1970ء کی دہائی میں ڈسکو کلبوں میں ڈی جیز کے استعمال کیلیے 12 انچ قطر کے سنگلز متعارف کروائے گئے۔ ان سنگلز پر زیادہ جگہ ہونے کے باعث ان پر ڈانس موسیقی کے زیادہ طوالت والے مکس محفوظ کیے جاتے تھے۔ علاوہ ازیں، ان کی وسیع تر سطح کے باعث ان 12 انچھ کی اقراص پر جھریاں زیادہ چوڑی اور ان میں زیادہ فاصلہ ہوتا تھا جس کے باعث یہ سنگلز دیرپا ہوتے تھے اور بدیر گھستے تھے۔ 12 انچھ کے سنگلز اب بھی ڈانس موسیقی کیلیے معیار تصور کیے جاتے ہیں لیکن حالیہ برسوں میں ان کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔
 
بیشتر ممالک میں سنگلز کی فروخت کے اعداد و شمر ٹاپ فورٹی (Top 40) نامی فہرستوں کے ذریعے مختلف اخبارات و جرائد میں شائع کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ گیت ریڈیو پر بھی اپنی مقبولیت کی ترتیب سے چلائے جاتے ہیں۔ ان فہرستوں میں شامل ہونے کیلیے کسی بھی سنگل کو کچ قواعد و ضوابط پر پورا اترنا پڑتا ہے جو فہرست تیار کرنے والی کمپنی کے ذیر نگرانی تیا کیے جاتے ہیں۔
 
[[زمرہ:اصطلاحات موسیقی]]
8,987

ترامیم