"اینگلو میسور جنگیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← راجا
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:برطانوی ہند کی عسکری تاریخ
سطر 1:
[[فائل:Haidar Ali commandant en chef des Mahrattes gravure 1762.jpg|تصغیر|[[حیدر علی]]]]
 
'''اینگلو میسور جنگیں ''' (Anglo-Mysore Wars) [[ہندوستان]] میں [[اٹھارویں صدی]] کی آخری تین دہائیوں میں [[سلطنت خداداد میسور]] اور [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے مابین جنگوں کا ایک سلسلہ ہے۔ [[چوتھی اینگلو میسور جنگ]] میں [[ٹیپو سلطان]] کی شہادت ہوئی اور [[سلطنت خداداد میسور]] ختم ہو کر [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے تحت ایک [[نوابی ریاستیں|نوابی ریاست]] بن گئی۔
 
== [[پہلی اینگلو میسور جنگ]] ==
'''پہلی اینگلو میسور جنگ''' (First Anglo-Mysore War)
(1767–1769) [[سلطنت خداداد میسور]] اور [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے مابین [[ہندوستان]] میں لڑی جانے والی اینگلو میسور جنگوں کے سلسے کی پہلی جنگ تھی۔ یہ جنگ جزوی طور پر [[نظام حیدر آباد]] [[علی خان آصف جاہ ثانی|آصف جاہ ثانی]] کی [[ایسٹ انڈیا کمپنی|کمپنی]] کی توجہ [[ریاست حیدرآباد]] کے شمالی علاقوں سے ہٹانے کی ایک سازش تھی۔
 
== [[دوسری اینگلو میسور جنگ]] ==
'''دوسری اینگلو میسور جنگ''' (Second Anglo-Mysore War)
(1780–1784) [[امریکی انقلابی جنگ]] کے دوران [[سلطنت خداداد میسور]] اور [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے مابین [[ہندوستان]] میں لڑی جانے والی اینگلو میسور جنگوں کے سلسے کی دوسری جنگ تھی۔ اس وقت [[مملکت فرانس]] [[سلطنت خداداد میسور|میسور]] کی اہم اتحادی تھی۔
 
== [[تیسری اینگلو میسور جنگ]] ==
'''تیسری اینگلو میسور جنگ''' (Third Anglo-Mysore War)
(1789–92) [[سلطنت خداداد میسور]] اور [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] اور اس کے اتحادیوں [[مراٹھا سلطنت]] اور [[نظام حیدر آباد]] مابین [[ہندوستان]] میں لڑی جانے والی اینگلو میسور جنگوں کے سلسے کی تیسری جنگ تھی۔
 
== [[چوتھی اینگلو میسور جنگ]] ==
'''چوتھی اینگلو میسور جنگ''' (Fourth Anglo-Mysore War)
(1798–1799) [[سلطنت خداداد میسور]] اور [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے مابین [[ہندوستان]] میں لڑی جانے والی اینگلو میسور جنگوں کے سلسے کی چوتھی جنگ تھی۔ اس جنگ میں انگریزوں کو سلطان کے امرا اور جرنیلوں کا مکمل تعاون حاصل تھا اس کے علاوہ ہندوستان کی عظیم طاقتیں مرہٹے اور نظام حیدرآباد بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ سلطان نے یہ جنگ تنہا ہی لڑی اس نے سلطان ترکی کو ساتھ ملانے کی کوشش کی مگر سلطان نے اسے انگریزوں سے دوستی کی نصیحت کی۔ سلطان نے فرانس کے نپولین سے تعاون کی درخواست کی۔ شاہ زماں والئ کابل نے امداد کا وعدہ کیا مگر بروقت کسی نے بھی مدد نہ کی۔ غداروں کی وجہ سے [[چوتھی اینگلو میسور جنگ]] میں [[ٹیپو سلطان]] کی شہادت ہوئی اور [[سلطنت خداداد میسور]] ختم ہو کر [[ایسٹ انڈیا کمپنی]] کے تحت ایک [[نوابی ریاستیں|نوابی ریاست]] بن گئی۔ قدیم ہندو راجا کے خاندان کو اس ریاست کی سربراہی دی گئی مگر یہ ریاست اور سربراہی مختصر تھی کیونکہ یہ ریاست برطانوی حکمرانوں کی مرضی سے تقسیم کی گئی۔
 
== نقشے ==
سطر 30:
 
[[زمرہ:اٹھارویں صدی کے تنازعات]]
[[زمرہ:برطانوی ہند کی عسکری تاریخ]]
[[زمرہ:برطانیہ عظمی کی جنگیں]]
[[زمرہ:ہندوستان میں اٹھارویں صدی]]
[[زمرہ:تاریخ کرناٹک]]
[[زمرہ:تاریخ کیرلا]]
[[زمرہ:مملکت میسور کی جنگیں]]
[[زمرہ:ہندوستان میں اٹھارویں صدی]]