"سپر اوور" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«دنیائے کرکٹ میں سپر اوور (Super over) ایک ایسے اوور کو کہا جاتا ہے جو کسی ٹورنامن...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 21:42، 10 نومبر 2018ء

دنیائے کرکٹ میں سپر اوور (Super over) ایک ایسے اوور کو کہا جاتا ہے جو کسی ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ مراحل میں مقابلہ برابر ہو جانے کی صورت میں کروایا جاتا ہے اور پھر اس کے ذریعے فاتح ٹیم کی نشاندہی ہوتی ہے۔ اس سے قبل بال آؤٹ کے ذریعے نشاندہی ہوتی تھی۔

سپر اوور کے قوانین

1 - سپر اوور اصل میچ کے اختتام پر دس منٹ کے وقفے سے کھیلا جائے گا۔

2 - اصل میچ کے دوران بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم سپر اوور پہلے کھیلے گی۔

3 - دونوں ٹیموں کو صرف تین بلے بازوں کو بھیجنے کی اجازت ہو گی۔ یعنی دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے پر سپر اوور کا اختتام ہو جائے گا۔

4 - سپر اوور میں بننے والے رن بلے باز کے ریکارڈ میں شمار نہیں کئے جائیں گیں اور نہ ہی حاصل کردہ وکٹیں گیند باز کے ریکارڈ میں شمار ہو گیں۔

5 - اگر سپر اوور میں بھی اسکور برابر رہا تو پھر دورانٍ میچ ذیادہ چھکے مارنے والی ٹیم کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

ریکارڈ برائے سپر اوور

1- کرس گیل نے نیوزی لینڈ کے خلاف سپر اوور میں 25 رن بنائے جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سپر اوور میں بنائے گئے سب سے ذیادہ رن ہیں۔

2- سنیل نارائن نے کریبیئن پریمئر لیگ 2018 کے ایک مقابلے میں سپر اوور کو میڈن اوور میں تبدیل کر دیا۔ جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔