"موسیٰ بیگی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 12:
 
=== ازدواج اور [[سینٹ پیٹرز برگ]] میں قیام ===
[[1904ء]] میں اُنہوں نے [[جامعہ الازہر|جامعۃ الازہر]] سے واپسی کے بعد اسماء علیہ خانم سے شادی کرلی۔ اِس شادی میں ملازمت کی عملی زندگی بسر کرنے کی بجائے وہ قانون پڑھنے کے لیے [[سینٹ پیٹرز برگ اسٹیٹ یونیورسٹی]] ([[سینٹ پیٹرز برگ]]) چلے گئے تاکہ وہاں اسلامی [[فقہ]] کا مغربی قانون سے تقابلی جائزے کا مطالعہ کرسکیں۔ [[سینٹ پیٹرز برگ]] میں قیام کے دوران اُنہیں روسی معاشرے کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم ہوا۔ یہ قیام [[1905ء]] سے [[1917ء]] یعنی [[انقلاب اکتوبر]] تک رہا۔ [[سینٹ پیٹرز برگ]] میں قیام کے دوران ہی اُنہیں سیاحت سے شغف پیدا ہوگیا اور [[اسلام]] میں ایک سیاسی قوت پیدا کرنے کی کوششوں کا احساس پیدا ہوا۔ تاہم وہ عملی سیاست میں ملوث نہ ہوئے، سوائے اِس کے کہ اُنہوں نے مسلم کانگریس کے سیکرٹری کے طور پر کام کیا اور [[اتحاد اسلامیت|پین اسلام ازم]] کے علمبردار جریدہ اُلفت میں کئی مضامین لکھے۔
 
== وفات ==