"ہیرا سنگھ ڈوگرا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
مواد
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
ہیرا سنگھ ڈوگرا (1816-1844): 17 ستمبر 1843 سے 21 دسمبر 1844 تک لاہور سکھ راج (سکھ سلطنت) کا [[وزیر اعظم]] تھا۔ یہ راجا دھیان سنگھ کا بڑا بیٹا تھا اور جموں سے لگ بھگ 25 کلومیٹر کی دوری پر واقع رامگڑھ میں 1816 کو پیدا ہوا تھا۔ دھیان سنگھ ایک بارسوخ درباری تھا اور وہ اپنے بیٹے کو اپنے سرپرست [[مہاراجہ رنجیت سنگھ]] کی حضوری میں لے آیا تھا جس نے نوجوان لڑکے کو بہت پیار اور عزت دی۔ اس نے شروع سے اس جو بہت اہمیت و اختیار دیا اور 1828 اس کو راجا کا خطاب دیا اور پھر اس کے فرزند خاسند ہونے کا اعلان کیا۔
مہاراجہ نے اسے بہت سی جاگیریں دیں جن کی قیمت لگ بھگ پانچ لاکھ تھی۔ مہاراجہ شیر سنگھ اور راجا دھیان سنگھ کے قتل کے بعد جب مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پانچ سال کے بیٹے [[دلیپ سنگھ]] کو 17 ستمبر 1843 کو پنجاب کا مہاراجہ بنایا گیا تو ہیرا سنگھ نے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا۔ لیکن یہ اپنے عہدے پر ٹکے رہنے میں ناکام رہا۔ پنڈت جلا کو اپنا نائب عشیر مقرر کرنے پر یہ بدنام ہوگیا۔ اس نے راجہ شیر سنگھ کے قتل کہ ذمہ داروں سندھا والے سرداروں کی جاگیریں ضبط کر لیں۔ہیرا سنگھ نے ایک ستکارت سکھ بھائی گرمکھ سنگھ اور مصر بیلی رام کو اس لئے قتل کروا دیا کیونکہ انہوں نے کنور نونہال سنگھ کی موت کے بعد راجا دھیان سنگھ کے اس کو مہاراجہ بنانے کے خیال کی مخالفت کی تھی۔ اس نے مہارانی جنس کور کے بھائی جواہر سنگھ کو جیل میں ڈال دیا اور لاہور سے اپنے چچا سچیت سنگھ کو جلاوطن کردیا کیونکہ یہ دونوں اس کے مخالف سمجھے جاتے تھے۔ اس نے اپنے چچا گلاب سنگھ ڈوگرا کے ایماء پر جس نے کچھ فرضی مکتوبات تیار کرنے میں اس کی مدد کی تھی، رنجیت سنگھ کے دو بقید حیات بیٹوں کشمیری سنگھ اور کنور پشورا سنگھ کی جائدادیں ضبط کر لی تھیں۔ اس نے گلاب سنگھ کو اُن کے خالف فوج دے کر بھیجا۔
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]