"دریائے ارتش" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 9:
 
== جغرافیائی مقام ==
[[فائل:Irtysh River landscape in the Burqin 02.jpg|تصغیر|268x268پکسل|[[بورچین کاؤنٹی]] میں دریائے اِرتش کا منظر]]یہ دریا [[سلسلہ ہائے کوہ التائی]] میں [[چین]] اور [[منگولیا]] کی سرحد پر واقع ہے۔اِرتِش [[دریائے اوب]] کے طاس میں [[سائبیریا]] کا ایک بڑا دریا ہے۔ اِس کے دوسرے چشمے ’’اِرتش الازرق‘‘ اور ’’اِرتش الاَبیض‘‘ [[سلسلہ ہائے کوہ التائی]] (کوہستان التائی الکبریٰ) سے نکلتے ہیں اور اِن دونوں کے اِتصال کے بعد یہ دریا جھیل زَیسَن (Zaisan) تک اِرتش الاسود کہلاتا ہے۔ جھیل سے نکلنے کے بعد تقریباً 180 میل تک ایک گیاہی میدان میں ’’ارتش الابیض‘‘ یا ’’ارتش الہادی‘‘ کے نام سے گزرتا ہے اور پھر 60 میل تک زیادہ تیز بہاؤ کے ساتھ پہاڑی علاقے میں ’’ارتش السریع‘‘ کے نام سے بہتا ہے۔ اُست کمنوگورسک شہر کے قریب [[سائبیریا]] کے اِس بڑے میدان میں داخل ہوجاتا ہے اور جس کی بلندی [[بحر منجمد شمالی]] کی طرف کم ہوتی جاتی ہے۔ علاوہ اَزیں اور کئی چھوٹے چھوٹے معاون دریاؤں کے دائیں طرف اِس میں [[دریائے اوم]] اور [[دریائے تارا]] آ ملتے ہیں اور بائیں طرف سے [[دریائے اشیم]] اور [[دریائے توبول]] اور پھر سمروسک (Samarowsk) نامی ایک گاؤں کے زیریں جانب میں جا گرتا ہے۔<ref name=":0">[[دائرہ معارف اسلامیہ]]: جلد 1، صفحہ 793۔</ref>
 
== دریا کی طوالت ==
دریا کی کل لمبائی 4,248 کلومیٹر (2,640 [[میل]]) ہے جس میں سے 253 [[میل]] ہی [[چین]] میں پڑتا ہے۔ [[اومسک]] کے مقام پر اِس دریا کا ریل کا پل 765 گز لمبائی کا ہے۔ اِس دریا کی گزرگاہِ اسفل میں اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 875 گز ہے۔
[[فائل:Irtysh River landscape in the Burqin 02.jpg|تصغیر|268x268پکسل|[[بورچین کاؤنٹی]] میں دریائے اِرتش کا منظر]]
 
== حوالہ جات ==