"نیفیو ریو" کے نسخوں کے درمیان فرق

482 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
{{خانہ معلومات صاحب منصب/عربی}}
'''نیفیو ریو''' (11 نومبر 1950ء) ایک بھارتی [[سیاست دان]] ہیں۔ وہ بھارتی ریاست [[ناگالینڈ]] کے موجودہ وزیر اعلی ہیں۔ نیفیو اس سے قبل بھی تین مختلف مدتوں (2003ء–2008ء، 2008ء–2013ء اور 2013ء–2014ء) تک وزیر اعلیٰ ناگالینڈ رہے ہیں۔ وہ تین مرتبہ ناگالینڈ کی وزارت اعلیٰ کا منصب پانے والا واحد شخص ہے۔ وہ [[لوک سبھا]] حلقے ناگالینڈ سے پارلیمان کے رکن بھی تھے۔
 
وہ ناگالینڈ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنہ 1989ء کو [[انڈین نیشنل کانگریس]] کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ [[ایس سی جمیر]] سے ناگا مسئلے پر اختلافات کی وجہ نومبر 2002ء میں اسمبلی اور انڈین نیشنل کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے تھے۔
 
== ابتدائی زندگی ==
نیفیو ریو ضلع کوہیما میں واقع گاؤں ٹوفیما کے گواولہولی ریو (آنجہانی) کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق انگامی ناگا قبیلے سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم بیپٹیسٹ انگلش اسکول، کوہیما اور سینک اسکول، پورولیا، [[مغربی بنگال]] سے حاصل کی۔ انہوں نے انٹر سینٹ جوزف کالج، ڈارجیلنگ سے پاس کیا۔ اور بعد ازاں کوہیما آرٹس کالج سے گریجویشن کی۔