"ناطق گلاؤٹھوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 18:
== وفات ==
ناطق کی اواخر عمر کسمپرسی میں گزری۔ اولاد میں چھ بچے ہوئے، تین بیٹیاں اور تین بیٹے مگر سب ناطق کی زندگی میں ہی چل بسے۔ چار بچے تو کمسنی میں ہی فوت ہوگئے تھے۔ ایک لڑکا اور ایک بیٹی گھربار والے ہوکر دنیا سے رخصت ہوئے۔ صدمات ذہنی و جسمانی نے اُنہیں کہیں کا نہ چھوڑا، چھ مہینے تک بستر پر پڑے پڑے ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئے تھے۔ اعضا بیکار ہوگئے اور حافظہ رخصت ہوگیا۔ نقل و حرکت تک معذور ہوچکے تھے۔ سلسل البول کا مرض لاحق ہوا اور حبس بول کے مرض کی شکایت پیدا ہوگئی۔ علاج کے لیے اسپتال داخل کروایا گیا۔ جب افاقہ ہوا تو گھر پر آگئے۔ گھر پر علاج جاری رہا مگر کمزور ہوگئے تھے ۔[[26 مئی]] [[1969ء]] کی شام حالت تشویشناک ہوگئی اور زبان بند ہوگئی۔ نصف شب کے وقت آخری ہچکی لی اور دنیا سے رخصت ہوگئے۔<ref>[[مالک رام]]: تذکرہ معاصرین، جلد 1، صفحہ 120۔ مطبوعہ [[دہلی]]</ref>
 
== مزید دیکھیں ==
 
== حوالہ جات ==