مرکزی مینیو کھولیں

تبدیلیاں

م
شاہ رخ خان 2007ء کی دوسری فلم [[اوم شانتی اوم]] میں بھی نظر آئے یہ فرح خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ دوسری فلم ہے۔ اس میں خان نے دوہرا کردار ادا کیا | پہلا کردار اوم ایک جونیئر آرٹسٹ ہے اور ایک حادثے میں مارا جاتا ہے اور دوسرا ایک نامی گرامی اداکار اوم کپور کا ہے۔ یہ فلم بھی 2007ء کی ایک کامیاب فلم تھی۔<ref>[http://web.archive.org/20060326011123/www.boxofficeindia.com/2007.htm BoxOfficeIndia.Com-The complete hindi film box office site<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
 
شاہ رخ خان کے لیے 2008ءسال کی ابتدا کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی ان کا ٹی وی شو’ کیا آپ پانچویں پاس سے تیز ہیں‘، تقریباً فلاپ ہی تھا لیکن سال کے آخر میں ان کی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ باکس آفس پر کامیاب رہی۔ فلموں کے تجارتی تجزیہ نگار امود مہرہ کے مطابق ’رب نے بنا دی جوڑی نے‘ ہندستان اور غیر ممالک میں نوے کروڑ روپے کا بزنس کیا۔  2009ء میں شاہ رخ خان کی ہوم پروڈکشن کی ایک فلم ’بلو‘ آئی جو انہوں نے تیئس کروڑ روپیوں کے بجٹ کے ساتھ بنائی تھی لیکن فلم باکس آفس پر اپنا جادو نہیں دکھا سکی۔ شاہ رخ خان اورعرفان خان کی دوستی پربنی فلم ’بلو‘  ملیا لم فلم کا ری میک تھی۔ یہی فلم [[تاملتمل زبان]] میں بھی بنائی گئی جس میں مرکزی کردار رجنی کانت نے ادا کیا تھا۔<h3>2010ء تا حال (سو کروڑ کلب) </h3>2010ء میں مائی نیم اِز خان منظر عام پر آئی، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ [[کاجول]] نے اداکاری کی۔ فلم مائی نیم از خان میں شاہ رخ نے رضوان خان نامی ایک ایسے مسلمان شخص کا کردار نبھایا ہے جو ایسپرجر سنڈروم کا شکار ہے اور جس کی زندگی امریکا پر ہوئے 11 ستمبر کے حملوں کے بعد بدل جاتی ہے۔ یہ فلم علاقی اور عالمی اعتبار سے سپر ہٹ ثابت ہوئی۔<ref>[http://m.urduvoa.com/a/my-name-is-khan-record-business-bollywood-84908937/1140055.html عالمی سطح پرفلم مائی نیم ازخان کا زبردست کاروبار<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref> اس فلم نے 200 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
 
اسی سال شاہ رخ خان کا موم سے بنا مجسمہ نیویارک کے [[مادام تساؤ میوزیم]] میں سجا یا گیا ہے۔   اس سے قبل اس میوزیم میں بالی وڈ کے تین ستاروں امیتابھ بچن،  سلمان خان   اور بالی وُڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے  کے مجسمے  رکھے گئے تھے۔<ref>[http://www.dw.com/ur/شاہ-رُخ-خان-نیویارک-کے -مادام-تساؤ-میں/a-5906908 شاہ رُخ خان نیویارک کے مادام تساؤ میں | فن و ثقافت | DW | 13.08.2010<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>