"ادارہ فروغ قومی زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 39:
}}
 
'''ادارہ فروغ قومی زبان''' (مقتدرہ قومی زبان)، حکومت [[پاکستان]] کی وزارت کابینہ ڈویژن کے ماتحت ادارہ ہے جس کا نصب العین ملک میں [[اردو]] زبان کی ترویج ہے۔ اس ادارہ کا قیام [[4 اکتوبر]] [[1979ء]] کو [[آئین پاکستان]] [[1973ء]] کے آرٹیکل 251 کے تحت عمل میں آیا تاکہ [[قومی زبان]] 'اردو' کے بحیثیث سرکاری زبان نفاذ کے سلسلے میں مشکلات کو دور کرے اور اس کے استعمال کو عمل میں لانے کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کرے، نیز مختلف علمی، تحقیقی اور تعلیمی اداروں کے مابین اشتراک و تعاون کو فروغ دے کر اردو کے نفاذ کو ممکن بنائے۔ اس ادارہ نے متعدد مفید کتابچے شائع کیے ہیں۔ حالیہ برسوں میں اس کے ایک ذیلی ادارے [[مرکز فضیلت اردو|مرکز فضیلت برائے اردو اطلاعیات]] نے اردو کی [[کمپیوٹر|کمپیوٹر]] پر استعمال کے حوالے سے کامیاب منصوبے شروع کیے ہیں۔
 
== اغراض و مقاصد ==
ادارہ کے [[ویب سائٹ]] کے مطابق اس کے اغراض و مقاصد یہ ہیں :
# پاکستان کی قومی زبان کی حیثیت سے اردو کو فروغ دینے کے ذرائع و وسائل پر غور کرنا؛ نفاذ کے سلسلے میں تمام ضروری انتظامات کرنا اور سرکاری سطح پر قومی زبان کے جلد از جلد نفاذ کے لیے حکومت کو سفارشات پیش کرنا۔
# سرکاری/ نیم سرکاری دفاتر، عدلیہ اور دوسرے شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین کی دوران ملازمت تربیت کی غرض سے لغات اور دوسرے پیشہ وارانہ مطالعاتی مواد کی ترتیب و تدوین کے لیے انتظامات کر کے اردو کو پورے ملک میں [[دفتری زبان]] کی حیثیث سے رائج کرنے کے عمل کو سہل بنانا۔
# اردو کی ترقی کے تمام اداروں کے مابین ارتباط قائم کرنا۔
# سرکاری ملازمتوں کے وفاقی اور صوبائی کمیشنوں کے تعاون سے اردو کو مقابلے کے امتحانات کی زبان کے طور پر اختیار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنا۔
# دیگر ایسی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونا جو قومی زبان سے متعلق [[وزیر اعظم پاکستان]] مقتدرہ کے سپرد کریں۔
 
== انتظامی ڈھانچہ ==
سطر 56:
 
== ادارہ فروغ قومی زبان کا کتب خانہ ==
ادارے کا [[کتب خانہ]] 40000 سے زائد ذخیرہ کتب پر مشتمل ہے۔ اس میں ادارے کے مقاصد کے حوالے سے جدید تر موضوعات پر کتابیں اور کتب نادرہ کے علاوہ 15000 سے زائد رسائل و جرائد کا وسیع ذخیرہ بھی موجود ہے۔ اس کتب خانے کا ایک بڑا حصہ حوالہ جاتی کتابوں اور مواد پر مشتمل ہے جس میں تقریباً ہر اہم مضمون کی انسائیکلوپیڈیا، لغات اور ببلو گرافی موجود ہیں۔ کتب خانے میں مختلف موضوعات کی لغات و اصطلاحات کا وسیع ذخیرہ موجوہ ہے۔ سمعی و بصری مواد کا کچھ حصہ بھی موجود ہے۔ مطبوعات [[جامعہ عثمانیہ]] [[حیدر آباد دکن]] کا بھی بڑا حصہ نہایت محنت اور کوشش سے حاصل کیا گیا ہے۔ بہت سی پرانی اور نایاب کتب کے حوالہ سے اس کتب خانے میں ایک الگ شعبہ "کتب نادرہ" کے نام سے قائم کیا گیا ہے جس میں سترہویں اٹھارویں اور انیسویس صدی کی بعض نایاب کتب و لغات شامل ہیں۔ اس کتب خانہ میں کتابوں کے علاوہ ایک بڑی تعداد نئے اور پرانے رسائل کی بھی ہے۔ اس کے علاوہ ادارے کے کتب خانے میں گوشہ افتخار عارف، بشیر سیفی، اعجاز راہی اور [[شان الحق حقی]] بھی قائم ہیں۔ یہ گوشے صاحب گوشہ یا ان کے ورثہ کی طرف سے عطیہ کردہ کتابوں کے سبب قائم کیے گئے ہیں۔
 
== اخبار اردو کی اشاعت ==
سطر 81:
[[زمرہ:پاکستانی وفاقی محکمے اور وکالات]]
[[زمرہ:منظمین زبان]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]