"بحیرہ شمال" کے نسخوں کے درمیان فرق

2 بائٹ کا اضافہ ،  3 سال پہلے
م
[[فائل:S1999117122042_md.jpg|تصغیر|امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ [[ناسا]] کی جانب سے لی گئی بحیرہ شمال کی خلائی تصویر]]
 
'''بحیرہ شمال''' (تاریخی نام: بحر جرمن، انگریزی: North Sea) [[بحر اوقیانوس]] کا ایک حصہ ہے جو مشرق میں [[ناروے]] اور [[ڈنمارک]]، مغرب میں [[سکاٹاسکاٹ لینڈ|اسکاچستان]] اور [[انگلستان]] اور جنوب میں [[جرمنی]]، [[نیدرلینڈز]]، [[بلجئیم|بیلجیئم]] اور [[فرانس]] کے درمیان ہے۔ بحیرہ شمال جنوب میں [[آبنائے ڈوور]] اور [[رودبار انگلستان|رودباد انگلستان]] کے ذریعے اور شمال میں [[بحیرہ ناروے]] کے ذریعے [[بحر اوقیانوس]] سے منسلک ہے۔
 
بحیرہ شمال میں گرنے والے اہم دریاؤں میں [[دریائے فورتھ]]، [[دریائے ایلب]]، [[دریائے ویزر]]، [[دریائے ایمس]]، [[دریائے رائن]]، [[دریائے میوس]]، [[دریائے شیلٹ]]، [[دریائے ٹیمز]] اور [[دریائے ہمبر]] شامل ہیں۔ دنیا کی مصروف ترین مصنوعی آبی گذرگاہوں میں سے ایک "نہر کائل" بحیرہ شمال کو بحیرہ بالٹک سے منسلک کرتی ہے۔