"محمد مہدی واصف مدراسی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 16:
=== پیدائش اور تعلیم ===
محمد مہدی واصف [[1217ھ]] مطابق [[1802ء]] میں [[چینائی|مدراس]] میں پیدا ہوئے۔ والد بزرگوار کے زیر عاطفت تعلیم و تربیت پائی۔ مولوی سید عبدالقادر حسینی سے [[عربی زبان]]، [[صرف و نحو]]، عقائد۔ [[فقہ]]، [[تفسیر]] [[قرآن]]، اور [[حدیث]] کی کتب پڑھیں۔ نیز مولوی عبدالرحمٰن، مولوی یوسف علی خاں، شیخ محمد قاضی الملک اور محمد عبدالوہاب محدث المخاطب بہ مدارالامراء سے علم معقول اور علم منقول کی تکمیل کی۔ [[ترکی زبان]] کے علاوہ [[انگریزی زبان]] میں بھی کامل مہارت رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں [[کنڑا زبان|کنڑا]]، [[ملیالم زبان|ملیالم]]، [[تیلگو زبان|تیلگو]] وغیرہ بھی خوب بولتے تھے۔ شاعری میں آپ کو اپنے والد رونق ؔ سے تلمذ حاصل تھا۔
 
نوعمری میں مہدی نے اپنے والد کے ہمراہ مختلف اضلاعِ [[چینائی|مدراس]] کی بھی سیر و سیاحت کی۔ بعد ازاں [[چینائی|مدراس]] میں مستقل سکونت اختیار کرلی، اُس وقت عمر سترہ سال تھی۔ [[1234ھ]] مطابق [[1819ء]] میں سترہ سال کی عمر میں فارغ التحصیل ہوئے۔ بعد میں نو وَارد انگریزوں کی تعلیم پر مقرر کیے گئے جہاں مہدی نے سترہ سال تک اپنے فرائض منصبی بحسن خوبی انجام دئیے۔ [[1241ھ]] مطابق [[1826ء]] میں وظیفہ حاصل کرلیا اور بطور خود سالہا سال تک درس و تدریس اور ترجمہ کا کام انجام دیتے رہے۔ ترچناپلی کے مولوی سید جام عالم واعظ نقشبندی سے شرفِ بیعت حاصل کیا اور صاحب اِجازت ہوئے۔ [[حیدرآباد دکن]] کے قیام میں وہاں کے مشہور بزرگ مولانا محمد نعیم المعروف بہ مسکین شاہ ساحب کی عقیدت و اِرادت سے مستفید ہوئے۔ [[1262ھ]] مطابق [[1846ء]] میں جب والاجاہ نواب غلام غوث خاں المتخلص بہ نواب اعظم نے مجلس مشاعرہ قائم کی تو مہدی واصف اُن کی طلبی پر کرناٹک چلے گئے اور بزمِ سخن کے رکن اعلیٰ بن گئے۔ علاوہ اَزیں محکمہ عالیہ والاجاہی میں ترجمہ کی خدمت بھی سر انجام دیتے رہے۔ آٹھ سال تک کرناٹک میں مقیم رہے اور [[1270ھ]] مطابق [[1854ء]] میں واپس [[حیدرآباد دکن]] چلے آئے اور [[حیدرآباد دکن]] کے مشہور مدرسہ دارالعلوم میں تدریس کی خدمات سر انجام دیتے رہے۔
 
== وفات ==