"نور محمد ترہ کئی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: خودکار درستی املا ← سیاست دان، جو
م خودکار: ویکائی > سیاست دان
سطر 1:
{{خانہ معلومات صاحب منصب/عربی}}
'''نور محمد ترہ کئی''' (15 جولائی 1971ء - 8 اکتوبر 1979ء) [[سرد جنگ]] کے دوران میں ایک افغان کمیونسٹ [[سیاست دان]] تھے جو 1978ء سے 1979ء تک افغانستان کے صدر رہے۔ وہ کابل کے نواح میں واقعہ ایک گاؤں میں پیدا ہوئے اور کابل یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اپناسیاسی کیریئر بطور صحافی شروع کیا۔ وہ افغانستان کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (PDPA) کے بانی ارکان میں شامل تھے اور پہلی کانگریس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر منتخب ہوئے۔ انہوں نے 1965ء کے افغان پارلیمانی انتخابات میں ایک امیدوار کے طور پر حصہ لیا لیکن نشست حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ 1966ء میں انہوں نے پارٹی کے اخبار خلق کا پہلا شمارہ شائع کیا، لیکن حکومت کی جانب سے جلد ہی اسے بند کر دیا گیا۔
 
انہوں نے PDPA کے خلق ونگ کی قیادت کی، 1978 ء میں نور محمد تر ہ کئی نے حفیظ اللہ امین اور ببرک کارمل کے ساتھ انقلاب کی قیادت کی اورجمہوری [[جمہوریہ افغانستان]] کی بنیاد رکھی۔جس کے بعد وہ پہلے ملک کے صدر منتخب ہوئے۔نور محمد تر ہ کئی کی مدت صدارت مختصر اور تنازعات کا شکار رہی ۔ ان کی دور ااقتدار میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم رہی۔ یکم جنوری 1979 کو انہوں نے ملک میں زرعی اصلاحات کا آغاز کیا جو ملک میں مقبول نہ ہوئیں۔ ریاستی پریس نے انہوں عظیم لیڈر اور عظیم استاد کے طور پر پیش کیا<ref>''Before Taliban: Genealogies of the Afghan Jihad'' by David B. Edwards, 2002.</ref>۔ حفیظ اللہ امین کے ساتھ ان کے تعلقات کشیدہ رہے ، جس کی وجہ سے بعد میں 14 ستمبر 1979 کو ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا<ref>{{cite book|url=https://books.google.co.uk/books?id=Yca-DAAAQBAJ&pg=PA263|page=263|title=Soviet-Pakistan Relations and Post-Soviet Dynamics, 1947–92|first=Malik|last=Hafeez|isbn=978-1-349-10573-1|year=1994}}</ref>۔ان کی وفات کے بعد دسمبر 1979ء میں سویت یونین نے افغانستان میں براہ راست مداخلت کی۔
سطر 20:
[[زمرہ:پشتون شخصیات]]
[[زمرہ:صوبہ کابل کی شخصیات]]
[[زمرہ:خودکار ویکائی]]