"ترسیمہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م r2.7.1) (روبالہ جمع: als, bg, cs, da, de, el, eo, es, fi, fr, he, hu, id, it, ja, ka, ko, la, lv, nl, nn, no, pl, pt, ru, sk, sr, sv, uk, zh
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
ربطہ (جمع: ربطات / [[انگریزی]] ligature) کسی بھی تحریر ([[ہاتھ|دستی]] یا [[آلاتی]]) میں ان لکیروں یا خطوط کو کہا جاتا ہے کہ جو کسی لفظ میں ملنے والے دو [[حروف]] کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ اسی بات کو [[خطی تخطیط]] یا [[شمارندی]] تحریر کے اعتبار سے یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ ان آلاتی تحریروں میں ایک اصطلاح [[ترسیمہ|ترسیمہ (grapheme)]] استعمال ہوتی ہے جس سے مراد اپنا ایک الگ تشخص رکھنے والی کوئی لکیر ہوتی ہے؛ مثال کے طور پر ' آ ' اور ' ان ' کے الفاظ میں سے دونوں میں دو عدد ترسیمے موجود ہیں اور جب ان ترسیموں کو آپس میں ملانے کی ضرورت پیش آتی ہے تو اس ملانے والی لکیر کو ربطہ کہتے ہیں۔ گویا اگر غ اور م کے [[ترسیموں]] کو آپس میں جوڑ کر لفظ غم بنایا جائے تو غ کی شکل جس مقام پر تبدیل ہو کر م سے جڑے گی وہ جگہ ربطہ کہلائے گی۔
==کہاں سے کہاں تک؟==
کسی تحریر یا (خطاطی) میں جوڑے جانے والے حروف میں ایک ربطہ کہاں شروع ہوتا ہے اور کہاں ختم ہوتا ہے؟ اس بات کا تعلق خطاطی کے انداز پر ہوتا ہے۔ متعدد زبانوں (جیسے رومن ابجد سے لکھی جانے والی) میں اس بات کا فیصلہ نسبتاً آسان آتا ہے کہ کہاں سے کہاں تک اور کس شکل کا ربطہ استعمال ہوا؛ لیکن خمدار اندازِ تحریر ([[چینی]]، [[عربی]]، [[جاپانی]]) اور حروف کو جوڑ کر لکھی جانے والی ([[فارسی]]، [[اردو]]، [[عربی]] وغیرہ) زبانوں میں یہ ربطہ کی شکل و صورت اپنے سے آگے یا پیچھے جڑنے والے حرف یا انداز خطاطی پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔