"یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور" کے نسخوں کے درمیان فرق

لاہور میں واقع ایک قدیمی انجینئرنگ یونیورسٹی۔
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: {{جامعات |نام=یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور |تصویر کا نام=File:UETLahorelogo.jpg |تصویر کا ن...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:36، 15 جنوری 2011ء

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور جس کو عرف عام میں یو ای ٹی، لاہور بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کی سب سے پرانی انجینئرنگ یونیورسٹی ہے۔ یہ یونیورسٹی ایک سرکاری جامعہ ہے جسکا سربراہ یعنی چانسلہ گورنر پجاب ہوتا ہے۔ جبکہ انتظامی سربراہ وائس چانسلر ہوتا ہے۔ اس جامعہ میں فی الوقت 6 فیکلٹیز ہیں جن کے تحت 23 ڈیپاٹمنٹس کام کر رہے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کیمشن آف پاکستان کے مطابق، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور ملک کی چند بہترین انجینئرنگ یونیورسٹوں میں سے ایک ہے۔ [1][2] QS World University Rankings کی جانب سے 2010ء میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کو دنیا میں 281ویں نمبر پر قرار دیا گیا۔ [3]

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور

تاریخ

1921ء میں مغلپورہ ٹیکنیکل کالج کا قیام اس وقت کے انگریز گورنر کی جانب سے عمل میں لایا گیا۔ جو آگے جا کر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور بن گیا۔ جامعہ کی مختصر تاریخ کچھ یوں ہے۔ 1921ء مغلپورہ ٹیکنیکل کالج 1923ء میکلاگن انجینئرنگ کالج 1932ء جامعہ پنجاب سے الحاق 1961ء جامعہ کی توسیع اور نیا نام West Pakistan University of Engineering & Technology 1971ء جامعہ کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کا نام دے دیا گیا جو کہ اب تک یہی ہے۔

موجودہ طلباء و طالبات کی تعداد 8865
موجودہ پی ایچ ڈی طلباء 188
کیمپس کی تعداد 4
ڈیپاٹمنٹس کی تعداد 33
تحقیقی مراکز 14
فیکلٹی ممبران کی تعداد 741 (بشمول 122 PhDs)
فیکلٹی ممبران جو پی ایچ ڈی کر رہے ہیں بیرون ملک 180

لوکل 37

انڈر گریجوایٹس پروگرامز 29
پوسٹ گریجوایٹس پررگرامز 55
معاونتی سٹاف 1707
ہوسٹلز 16 (2700 students)
کیفے ٹیریا 5
کھیل کی میدان 5
آمدورفت کی سہولیات 49 بسیں
سٹوڈینٹس سروس سنٹرز 2

Source: [1]

محل وقوع

جامعہ جی ٹی روڈ، بیگم پورہ، لاہور (31°34′42.34″N 74°21′31.90″E / 31.5784278°N 74.3588611°E / 31.5784278; 74.3588611) میں واقع ہے۔ جامعہ شالیمار باغ سے چند کوس کی فاصلے پر ہے۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے۔ جامعہ کے سات بڑے دروازے میں جن کا نمبر شمار 0 سے 6 تک ہے۔ عام طور ہر گیٹ نمبر 3 ہی کو بطور داخلی راستہ استعمال کی جاتا ہے۔

تحقیقی مراکز

جامعہ میں اس وقت 16 تحقیقی مراکز کام کر رہے ہیں

نامور فارغ التحصیل

  • احسن اقبال سیکٹری جنرل مسلم لیگ ن
  • جنید جمشید
  • جواد احمد
  • نجم شیراز
  • فاخر محمود

حوالہ جات

بیرونی روابط