"شب کرسمس" کے نسخوں کے درمیان فرق

909 بائٹ کا اضافہ ،  2 سال پہلے
قطعے کا اضافہ
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + 13 زمرہ)
(قطعے کا اضافہ)
'''شب کرسمس''' یا '''شام کرسمس''' یا '''شب میلاد مسیح''' یعنی میلاد مسیح سے پہلے والی رات۔
[[مغربی مسیحیت]] میں دسمبر کی 24 تاریخ کو اور [[مشرقی مسیحیت]] میں جنوری کی 6 تاریخ کو منائی جاتی ہے۔<ref name="Christmas Eve">{{cite book|url=https://books.google.com/books?id=ytOHbLdtSY4C&pg=PA314 |title=Living Religions: an encyclopedia of the world's faiths |accessdate=2010-12-29 |publisher=آئی بی ٹوریس |year=1997 |author=Mary Pat Fisher |quote=Christmas is the celebration of Jesus' birth on earth. |dead-url=yes |archive-url=https://web.archive.org/web/20131029083212/https://books.google.com/books?id=ytOHbLdtSY4C |archive-date=29 اکتوبر 2013}}</ref>
شب کرسمس کو [[کرسمس]] کی رات اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس کے بعد کا دن یوم کرسمس یا یوم میلاد مسیح ہوتا ہے، اور قدیم [[عبرانی تقویم]] کے مطابق نئی تاریخ یا نئے دن کی ابتدا، غروب آفتاب کے بعد سے ہوتی ہے۔ یعنی کرسمس کا دن غروب آفتاب کے بعد ہی سے شروع ہوجاتا ہے، اسی لیے اس شام یا رات کو شب کرسمس کہا جاتا ہے۔
شب کرسمس دنیا کے مختلف ملکوں میں منائی جاتی ہے، روایت ہے کہ اس رات [[سانتا کلاز]] بچوں میں تحائف تقسیم کرتے ہیں۔
 
== مذہبی تقدس ==
عیسائی لوگ شب کرسمس کے ساتھ ہی رات تمام شب بیداری کرتے ہیں۔ گرجا گھر وں میں خصوصی دعائیں و اجتماعات ہوتے ہیں اور سب کے سب والہانہ طور پر ایک دوسرے سے محبت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور غریب غرباء کاخاص طور پر خیال کیا جاتا ہے۔ انہیں انعام و اکرام اور تحفوں سے خوش کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ عورتوں اور نوجوان لڑکیاں خصوصی طور پر ضیافت کا انتظام کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہیں۔<ref>[http://www.jahan-e-urdu.com/article-on-christmas-eve/ کرسمس ایو CHRISTMAS EVE – – – – محمد رضی الدین معظم]</ref>
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
35,131

ترامیم