"شری گپتا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: ویکائی > بدھ مت، جین مت
سطر 2:
'''مہاراجا شری گپتا''' ([[280ء]]-[[240ء]]) <ref>{{حوالہ کتاب/متروک | نام = سلطنت گپتا| مصنف = رادھا کرشنا مکھرجی | صفحہ = 11| صفحات = | باب = اول| ناشر =موتی لعل بنارسی داس | جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت = | سال اشاعت =1995ء}}</ref> [[گپتا سلطنت|سلطنت گپتا]] کے پہلے شہنشاہ تھے، جن کا تعلق [[شمالی بھارت]] سے تھا۔ آپ سلطنت گپتا کے بانی بھی تھے۔ شمالی یا وسطی [[بنگال]] کا علاقہ شری گپتا کا آبائی علاقہ تصور کیا جاتا ہے مگر اس کے ٹھوس شواہد دستیاب نہیں ہیں۔<br/>
مہاراجا شری گپتا بارے تحریری شکل میں دستیاب پہلا مواد ایک بدھ ای چینگ کی تصانیف میں ملتا ہے، جو [[690ء]] میں پونا کے تانبے پر نقش کی گئیں ہیں اور اس میں پربھاوتی گپتا جو چندر گپتا کی بیٹی ہیں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مہاراجا شری [[گپتا سلطنت]] گپتا کے بانی ہیں۔ ای چینگ کے مطابق شری گپتا نے “منگ شکوانہ“ کے مقام پر ایک مندر تعمیر کرنے کا حکم دیا جو چین سے آنے والے بدھ یاتریوں کے استعمال میں رہے اور اس مندر کو [[چالیس گاؤں]] سے امداد بھی فراہم کی گئی۔<ref>{{حوالہ کتاب/متروک | نام = سلطنت گپتا بابت| مصنف =اے کے نارائن | صفحہ =35 | صفحات = | باب = | ناشر = | جلد = | مقام اشاعت = | تاریخ اشاعت =1983 | سال اشاعت =}}</ref><br/>
تاریخ دان، اے کے نارائن (1983ء) کے مطابق، معلوم تاریخ سے کوئی شواہد ایسے میسر نہیں ہیں جن کے مطابق مہاراجا شری گپتا کے مذہبی نظریات بارے کچھ ثبوت ملتا ہو، اس کی بڑی وجہ اس دور کے تمام تر تاریخی شواہد ضائع ہو چکے ہیں۔ نرائن کے مطابق چونکہ شری گپتا نے چینی بدھ یاتریوں کے لیے ایک مندر کی تعمیر کا حکم صادر کیا، جس کے واضع ثبوت ہیں تو اس سے ایک اندازہ یہ لگایا جا سکتا ہے کہ شری گپتا غالباً بدھ مذہب سے متاثر تھے یا پھر ہندو مذہب کے پیروکار رہے ہوں اور ویش فرقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ ہندوؤں کا ویش فرقہ، [[بدھ مت]] کے پیروکاروں کے لیے نرم گوشہ رکھتا تھا اور ان پر کوئی پابندی نہیں تھی۔ دوسرے نظریے بابت خیالات زیادہ پختہ یوں بھی ہیں کہ بعد کے گپت شہنشاہ ہندو مت کے پیروکار تھے اور ان کا تعلق ویش فرقے سے رہا ہے۔ بہرحال، مہاراجا شری گپتا بارے یہ بات نہایت وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں مذاہب جیسے بدھ مت، ہندو مت اور [[جین مت]] کے پیروکاروں کو [[مذہبی آزادی]] عطا کی۔
 
== حوالہ جات ==